کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی ہدایات پر محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے مشرقی بائی پاس اور اسپنی روڈ گنج مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس سے بچاو کے لیے اسپرے مہم کا آغاز

کوئٹہ 08نومبر: کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی ہدایات پر محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے مشرقی بائی پاس اور اسپنی روڈ گنج مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس سے بچاو کے لیے اسپرے مہم کا آغاز کردیا گیا۔اسپرے مہم کا مقصد ہے کہ کانگو وائرس جیسے موضی مرض سے عوام کو بچانا ہے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں جانوروں کے مذبح خانوں میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد اور انفرادی طور پر اپنی دکانوں کے سامنے جانور زبح کرنے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنرز اور اسپیشل مجسٹریٹس نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ مالداروں کوجانوروں کی خرید و فروخت میں ایس او پیز کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے عوام سے گزارش کی ہے کہ شہری مویشی منڈیوں میں جانور خریداری کے وقت حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور بچوں کو مویشی منڈیوں میں لے جانے سے پرہیز کریں۔اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر اور اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی کی نگرانی میں سپیشل مجسٹریٹ کوئٹہ سٹی عبدالحمید بلوچ نے گائے کے گوشت اور بکرے کی دکانوں کو کانگو وائرس کے پھیلاو سے متعلق خبردار کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ ممکنہ طور پرعوام کو کانگو سے بچا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو بھی دکان کے اندر یا باہر ذبح کرتے ہوئے پایا گیا اس کے خلاف ایس او پیز کے خلاف پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

Web Desk

Comments are closed.