کوئٹہ 08نومبر:کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہاکہ کوئٹہ ڈویڑن میں پولیو کی مجموعی صورتحال نسبتاً بہتر ہے۔تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کے نتیجے میں کوئٹہ ڈویژن میں پولیو کا خاتمے قریب ہے۔صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں پولیو کے کیسز میں کمی آئی ہے۔ تاہم حکومت اور ادارے پولیو کے خاتمے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں تاکہ اس مرض کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسدادِ پولیو مہم کی مجموعی صورتحال اور دیگر انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پولیس،ایف سی کے علاوہ ڈویژنل ٹاسک فورس آفیسران اور تمام ڈپٹی کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ تمام بچوں کو پولیو کے خلاف ویکسین دی جائے۔ پولیو کی ویکسینیں بچوں کو پولیو سے بچانے میں موثر ہیں۔انہوں نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو اسی طرح جاری رکھا جائے تاکہ پولیو کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔کمشنر کوئٹہ نے مزید کہا کہ حساس یونین کونسل اور انکاری والدین پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائیں تاکہ دوران مہم میں کوئی بھی ایک بچہ بھی پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔دوسری جانب بچوں کوپولیو قطرے پلانے کے لیے والدین کوآمادہ کریں۔تاکہ انسدادی مہم کامیابی سے ہم کنار ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی حفاظت کے لیے سیکورٹی پلان پر ہر صورت سختی سے عمل درآمد کیا جائے جبکہ ٹیموں کی مانیٹرنگ کے حوالے سے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔
Comments are closed.