سالانہ لوک میلہ2025

5

لوک ورثہ، وزارت قومی ورثہ و ثقافت کے تحت دس روزہ فوک فیسٹیول “لوک میلہ” کا باقاعدہ افتتاح  مورخہ 7 نومبر شام 5 بجے لوک ورثہ اوپن ایئر تھیٹرمیں  ہو ا۔ وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان گھچی مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ لوک ورثہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد وقاص سلیم نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا-میلے کی افادیت بیان کرتے ہوئے  کہا کہ  یہ میلہ وفاق کی تمام اکائیوں کو ثقافتی انداز  میں ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ میلہ وفاق اور صوبوں کے درمیان قومی یکجہتی اور یگانگت کو فروغ دیتا ہے۔ یہ میلہ ملک بھر کے ماہر دستکاروں اور ہنر مندوں کے اپنے فن کا مظاہرہ کرنے اور قومی سطح پر اپنے فن کو منوانے کا موقع فراہم  کرتا ہے۔ اس میلے کے مقاصد میں ماہر دستکاروں، لوک فنکاروں اور ہنر مندوں کی عزت افزائی اور اُنھیں اپنے اپنے فنون کو جاری رکھنےکی ترغیب بھی شامل ہے تاکہ  ہمارا یہ قومی ثقافتی ورثہ نئی نسل تک منتقل ہو سکے ۔ وفاقی سکریٹری نے مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ پہلا موقع ہےکہ میں اس وزارت کے ایک ذمہ دار کی حثیت سے یہاں موجود ہوں۔ انہوں نے کہا مجھے یہ دیکھ کر بے حد  خوشی ہے کہ اس وزارت کے تحت لوک ورثہ جیسے ادارے موجود  ہیں جو نہ صرف اپنے کام میں بے حد پیشہ ورانہ صلاحیت کے حامل  ہیں بلکہ پاکستان کی ثقافت کو بہت خوبصورت پیرائے میں دُنیا  سے روشناس کرنے کا کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مذید کہا کہ ہماری ترجیحات بھی ہیں کہ ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جائے انہیں سراہا جائے جو سماج میں موجودانتہا پسندی کے عنصر کو ختم کرنے میں معاون ہوں۔  مہمانِ خصوصی نے کہا کہ بلاشبہ یہ میلہ حکومت کی اُن ترجیحات کا حصہ ہے جس کے تحت ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے جن کا تعلق عوامی فلاح و بہبود، پاکستان کی ثقافت کی ترویج و ترقی اور عوام کی تفریح  کے بامعنی اور صحیت مندانہ مواقع فراہم کرتا ہے۔

میلے کی منفرد روایت ہے جس کے مطابق ہر سال ایک ماہر دستکار ، دستکارہ اور ایک لوک فنکارکو عزت افزائی کے طور پر چادر یا پگڑی پہنائی جاتی ہے اس سال مہمان خصوصی نے گلگت بلتستان سے  ماہردستکارغلام حیدر سٹون کارونگ ہیں اور بانو رحمت جو کشمیر کی مشہور لوک گلوگارہ ہیں  کو چادر  اور پگڑی /دستار پہنائی۔ تقریب کے دوران مختلف لوک فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اورعوام کی ایک بڑی تعداد سے  خوب داد وصول کی۔ یہ میلے16 نومبر تک جاری رہے گا-میلے کا انٹری ٹکٹ200 روپے فی کس ہے جبکہ طلباء طالبات کا رعائتی ٹکٹ 100 روپے فی کس ہے۔

Web Desk

Comments are closed.