انجینئر امیر مقام کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے حالیہ بیان پر ردعمل

4

پشاور۔ 08 نومبر  :وفاقی وزیر و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا حالیہ بیان افسوسناک اور اشتعال انگیز ہے، ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام سیکیورٹی فورسز اور پاک افواج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام شہدائ کی لازوال قربانیوں اور ان کے خون کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا بیان فرد واحد کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، عوام کا نہیں، ایسی باتیں دشمن کے بیانیے کو تقویت دیتی ہیں۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عوام میں انتشار اور اداروں کے خلاف بداعتمادی پھیلانا محب وطن قیادت کا شیوہ نہیں، مساجد اور شہداء کے تقدس کے نام پر نفرت پھیلانا انتہائی قابلِ مذمت ہے. انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا منصب سنجیدگی، ذمہ داری اور قومی یکجہتی کا متقاضی ہے، نہ کہ انتشار اور اداروں سے ٹکراو ¿ کا، مسلم لیگ (ن) کا واضح مو ¿قف ہے کہ امن، ترقی اور استحکام ہی عوام کا اصل حق ہے

Web Desk

Comments are closed.