وفاقی سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد کا ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سعید احمد شیخ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد نے ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سعید احمد شیخ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے سعید احمد شیخ اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

فاقی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ سعید احمد شیخ کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کی ابدی زندگی میں سکون اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Daily Askar

Comments are closed.