ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل ملتان کی بڑی کاروائی
ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون خالد انیس کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری
ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان سرکل خواجہ حماد الرحمان کی زیر نگرانی چھاپہ مار کاروائی
انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
ملزم عبدالروف کو منڈی بہاوالدین سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم متعدد شہریوں سے بیرون ملک اسٹڈی ویزے کی آڑ میں لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث تھا۔
ملزم نے شہریوں کو آسٹریلیا بھجوانے کے لیے 15 لاکھ 75 ہزار روپے ہتھیائے
ملزم شہریوں سے پیسے وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا
ملزم گزشتہ 3 سالوں سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا
ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا
انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں
Comments are closed.