وندر کی معروف قبائلی و سیاسی شخصیت میر عبدالواحد عرف میر بہادر خان جاموٹ اور میر عالم خان درانی جاموٹ کے اعزاز میں جام گروپ میونسپل کمیٹی اوتھل کی ٹیم کی طرف سے عصرانہ دیا گیا۔ میر عبدالواحد عرف میر بہادر خان جاموٹ نے عصرانے کے شرکاء سے َخطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ جام کمال خان کو ضلع لسبیلہ اور ضلع حب سے بھاری اکثرہت سے کامیاب کرائیں گے انہوں نے کہا کہ جام کمال خان کی کامیابی لسبیلہ کے عوام کی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ جام آف لسبیلہ جام کمال خان اور جام خاندان نے ہمیشہ لسبیلہ کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور جام خاندان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ لسبیلہ کے نوجوانوں کو تعلیم کے حصول کے لئے بہتر سہولیات فراہم کریں جس کے لئے جام کمال خان نے لسبیلہ میں بڑے بڑے تعلیمی ادارے لسبیلہ یونیورسٹی، بی آر سی، پولی ٹیکنیکل کالج اور تمام تحصیلوں میں ڈگری کالجز کا قیام عمل میں لایا جس سے لسبیلہ کے نوجوان تعلیم کے زیور سے آراستہ ہورہے ہیں، اس موقع پر جام گروپ کے سینئر رہنما ڈاکٹر تولا رام لاسی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میر عبدالواحد عرف میر بہادر خان جاموٹ اور میر عالم خان درانی جاموٹ کی جام گروپ میں شمولیت سے وندر میں جام گروپ انتہائی مضبوط ہوگیا ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ 8 فروری 2024 انتخابات میں جام مخالفین کو بری طرح شکست دیکر اپنے محبوب قائد نواب جام کمال خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے اور جام گروپ کی ٹیمیں گھر گھر جاکر جام کمال خان کا پیغام پہنچائیں گے اس موقع پر سابق چیٸرمین میونسپل کمیٹی اوتھل۔سردار رسول بخش برہ، سابق واٸس چیٸرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید عبدالحفیظ شاہ کاظمی، معروف روحانی شخصيت پیرجمیل شاہ جیلانی، چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی، میر فتح خان جاموٹ، میر شاہجہان جاموٹ، میر امیر جاموٹ، میرصلاح الدین جاموٹ، میر حفیظ جاموٹ، میر وقار جاموٹ، میر ساحل جاموٹ، شعیب گچکی، عنایت صابرہ، پیراسد شاہ جیلانی، سابق ناٸب ناظم وندر سیاسی و سماجی شخصيت عبدالمجید برہ، معروف سماجی شخصيت ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی، وائس چیٸرمین میونسپل کمیٹی اوتھل وسیم احمد لاسی، نوجوان رہنما جام گروپ حسین علی جاموٹ، وڈیرہ عبدالحمید ہاشمانی بلوچ، محمد عمر لاسی، ستار احمد عاربانی، شاہد خان پھٹان، ایڈووکيٹ عبدالواحد رونجھو، وڈیرہ سلیم اللہ جاموٹ، حاجی امام بخش دودا، محمدرمضان جاموٹ، کونسلر سلیم مجاہد، کونسلر برکت علی جاموٹ، جمیل احمد سومرو، ماسٹر امام بخش سیماب، حبیب اللہ پیروانی، رستم علی شاہوک، نزیر احمدشاہوک، صابرحسین، عزیز الرحمان یوسفزٸی، کامریڈ ولی محمدجاموٹ، ستار جاموٹ، شریف لاسی ودیگر
Comments are closed.