بارش کا پہلا قطرہ، 200فیصد محنت، 300فیصد ایمانداری،تنخواہ نہ مراعات،وزیراعلیٰ آفس کاخرچہ بھی جیب سے،چینی و امریکی قونصل جنرل کی مبارکباد

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار26ہزار الیکٹرک بائیکس و الیکٹرک رکشوں کی بلا سود فراہمی کا پروگرام، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کااعزاز،الیکٹرک رکشے کی سواری
چین و امریکہ کے قونصل جنرل کی خصوصی شرکت، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چین و امریکہ کے قونصل جنرل کی نشستوں پرجا کر شرکت پر شکریہ اداکیا
لاہور9جنوری:٭پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار26ہزار الیکٹرک بائیکس و الیکٹرک رکشے بلا سود آسان شرائط پر فراہمی کے تاریخ ساز پروگرام کے اجراء کا اعزاز نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو حاصل ہوا۔٭وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تقریب میں خصوصی طورپر چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیریں (Mr.Zhao Shiren) اور امریکہ کی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز(Ms. Kirstin K. Hawkins) کو مدعو کیا اور وزیراعلیٰ محسن نقوی چین کے قونصل جنرل اور امریکہ کی قونصل جنرل کی نشستوں پر گئے اور تقریب میں شرکت پر ان کا شکریہ اداکیا۔٭وزیراعلیٰ محسن نقوی
نے الیکٹرک بائیکس و الیکٹرک رکشے کی نمائش میں گہری دلچسپی کااظہار کیا اور معیار کی تعریف کی۔٭ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے الیکٹرک رکشے میں سواری بھی کی اورنمائش میں رکھی گئی الیکٹرک گاڑیوں میں بھی بیٹھے۔٭ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے الیکٹرک بائیکس و الیکٹرک رکشے کی بلاسودفراہمی کے پروگرام کو بارش کا پہلا قطرہ قرار دیااور کہاکہ ہم نے نئی نسل کو صاف ستھرا ماحول دیناہے اور زندگی کے 10برس کو بچانا ہے تو ہمیں الیکٹر ک گاڑیوں کی طرف آنا ہوگا۔٭وزیراعلیٰ محسن نقوی نے الیکٹرک موٹر بائیکس و الیکٹرک رکشے کی بلاسود فراہمی کے پروگرام میں بینک آف پنجاب کی معاونت کو سراہا۔٭ وزیراعلیٰ نے الیکٹرک موٹر بائیکس، رکشہ اور گاڑیوں کی نمائش دیکھی،قیمت اورپائیداری کے بارے میں دریافت کیا۔ ٭صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کی محنت او رعوامی خدمت کے جذبے کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ جس طرح وزیراعلیٰ محسن نقوی محنت کے ساتھ عوام کی خدمت کررہے ہیں اس کی کوئی دوسری مثال نہیں۔ہم نے ایک برس کے دوران 200فیصد محنت اور 300فیصد ایمانداری کے ساتھ کام کیاہے۔٭وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور ان کی کابینہ کوئی مراعات یا تنخواہ نہیں لیتے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی وزیراعلی آفس کا خرچہ بھی خود اداکرتے ہیں۔٭چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیریں (Mr.Zhao Shiren) اور امریکہ کی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز(Ms. Kirstin K. Hawkins) نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو ماحول دوست الیکٹر ک بائیکس و الیکٹرک رکشے کی فراہمی کا پروگرام شروع کرنے پر مبارکباد دی۔

Daily Askar

Comments are closed.