پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بلا سود 26ہزار الیکٹرک موٹر بائیکس اورالیکٹرک رکشے ملیں گے،وزیراعلی محسن نقوی کا تاریخ ساز اقدام کا اعلان
طلباو طالبات کو10ہزار الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی، 10ہزار الیکٹرک رکشے بھی بینک آف پنجاب کے تعاون سے دینگے: محسن نقوی
سرکاری ملازمین کو 2ہزار الیکٹرک بائیکس، سرکاری و نجی ملازمت پیشہ خواتین کو 2ہزار الیکٹرک بائیکس اور سپیشل افراد کو 2ہزار الیکٹرک تھری ویلر بائیکس دی جائیں گی
پنجاب بھر میں چنگ چی رکشے کی رجسٹریشن پروگرام کا افتتاح، الیکٹرک رکشہ سازی کا باقاعدہ آغازکر دیا،ساز گار کمپنی کو پہلا لائسنس دیا گیا
پنجاب بھر میں سرکاری سطح پر پٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی، سرکاری محکمے آئندہ صرف الیکٹرک بائیک ہی خرید سکیں گے
لائسنس بنوانے کیلئے نئی فیس کااطلاق اب 16جنوری سے ہوگا،شہری 15جنوری تک پرانی فیس ادا کرکے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں:تقریب سے خطاب
محسن نقوی جس طرح محنت کیساتھ عوام کی خدمت کررہے ہیں،کوئی دوسری مثال نہیں، 200فیصد محنت اور 300فیصد ایمانداری کیساتھ کام کیاہے:وزیر ٹرانسپورٹ
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور ان کی کابینہ کوئی مراعات نہیں لیتے،وزیراعلیٰ او روزراء اپنا خرچہ خود اٹھاتے ہیں، تنخواہ بھی سرکاری خزانے سے وصول نہیں کرتے:ابراہیم حسن مراد
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے الیکٹرک رکشے پر سواری کی، الیکٹرک موٹر بائیکس رکشہ اور گاڑیوں کی نمائش دیکھی،چینی قونصل جنرل ژاؤ شیریں، امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کی خصوصی شرکت
لاہور9جنوری: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج تاریخ ساز اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارعوام کو بلاسود 26 ہزارالیکٹرک موٹر بائیکس اور رکشے دیئے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مقامی ہوٹل میں محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب میں بلا سود الیکٹرک بائیکس اورالیکٹرک رکشے دینے کے پروگرام کاباقاعدہ اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب بھر میں چنگ چی رکشے کی رجسٹریشن پروگرام کابھی باضابطہ افتتاح کیا۔ پنجاب میں الیکٹرک رکشہ سازی کی صنعت کا باقاعدہ آغازبھی کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ساز گار کمپنی کے سی ای او کو الیکٹرک رکشہ سازی کا پہلا لائسنس دیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت بینک آف پنجاب کے تعاون سے طلباو طالبات کو10ہزار الیکٹرک بائیکس بلاسود آسان شرائط پر دے گی جبکہ 10ہزار الیکٹرک رکشے بھی بلا سود پنجاب بینک کے تعاون سے دیئے جائیں گے۔ سپیشل افراد کو بلا سود 2ہزار الیکٹرک تھری ویلر بائیکس دی جائیں گی جبکہ سرکاری ملازمین کو 2ہزار الیکٹراک بائیکس بلا سود دی جائیں گی،اسی طرح سرکاری و نجی ملازمت پیشہ خواتین کو 2ہزار الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی۔ وزیراعلی نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں سرکاری سطح پر پٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی لگا دی ہے۔ سرکاری محکمے آئندہ صرف الیکٹرک بائیک ہی خرید سکیں گے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے چنگ چی رکشہ باڈی سٹینڈر زپروگرام کے نفاذکا بھی باقاعدہ اعلان کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بہت محنت کی -سب کہتے تھے،چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن کرنا ممکن نہیں لیکن محکمہ ٹرانسپورٹ نے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا – محکمہ ٹرانسپورٹ کے تمام اقدامات مثالی ہیں -وزیراعلی نے کہا کہ لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے ہمیں آلودگی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے – بلا سود الیکٹرک بائیکس والیکٹرک رکشہ پروگرام کے لیے پنجاب بینک حکومت پنجاب کی معاونت اور لیڈنگ رول ادا کر رہا ہے – طلبا وطالبات کے لئے بلا سود الیکٹرک بائیکس دینا ایک مثالی قدم ہے – وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ چین میں فیول والی بائیک نہیں چلتی بلکہ الیکٹرک بائیکس چل رہی ہیں – آئندہ تین سال میں اگر الیکٹرک بائیکس مکمل طور پر متعارف کرا دی جائیں تو ماحول پر بہت مثبت اثرات پڑیں گے – الیکٹرک بائیکس کو متعارف کرانا ماحول کو بہتر رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے – الیکٹرک بائیکس کو عام کرنے کے لیے مضبوط ارادے اور کاوشوں کی ضرورت ہے – انہوں نے کہا کہ فیول والی گاڑیوں کو الیکٹرک گاڑیوں میں کنورٹ کرنے کے لیے محنت کرنی پڑے گی – آئندہ نسل کا مستقبل محفوظ کرنے کے لیے اور زندگی کے 10 سال بچانے کے لیے فیول والی گاڑیاں ترک کرنا پڑیں گی- وزیراعلی نے کہا کہ الیکٹرک رکشے کامعیار بہت اعلیٰ ہے، آلودگی ختم کرنے کے لیے الیکٹرک رکشے بھی متعارف کرا رہے ہیں -10 ہزار بلا سود الیکٹرک رکشے فراہم کریں گے – خصوصی افراد کے لیے 2ہزار تھری ویلرز بائیکس دی جائیں گی – وزیراعلی نے کہا کہ سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کو دو ہزار الیکٹرک بائیکس بلا سود فراہم کی جائیں گی جبکہ نجی و سرکاری ملازمت پیشہ خواتین کو بھی 2ہزار الیکٹرک موٹر بائیکس دی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ الیکٹرک گاڑیوں اور بائیکس متعارف کرانے سے ماحول بہتر ہوگا اور انڈسٹری کو فروغ ملے گا – وزیراعلی نے کہا کہ میری دعا ہے کہ پاکستان میں گاڑیاں بھی الیکٹرک ہو جائیں – آئندہ کوئی بھی ادارہ الیکٹرک با ئیک کے علاوہ کوئی بائیک نہیں خریدسکے گا – ایکسل لوڈ پر عمل درآمد کروانا ایک مشکل کام تھا جسے محکمہ ٹرانسپورٹ اور پولیس نے بڑی محنت سے سرانجام دیا -لوگ احتجاج کر رہے ہیں لیکن وہ نہیں جانتے کیا کہ روڈ کے اوپر زیادہ وزن لانے کی وجہ سے کتنا نقصان ہوتا ہے -وزیراعلی نے کہا کہ حکومت اربوں روپے لگا کرسڑک بناتی ہے اور لوگ زیادہ وزن ڈال کر اسے خراب کر دیتے ہیں – ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی – وزیراعلی نے کہا کہ بڑی محنت کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس پر عمل درآمد کروا رہے ہیں – لاہور میں صرف 10 فیصد لوگوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس تھا،70 لاکھ گاڑیاں اور 7 لاکھ ڈرائیونگ لائسنس تھے – رات دو بجے خدمت مرکز کا دورہ کیا تو دو تین سو لوگ تب بھی لائسنس بنوا رہے تھے -انہو ں نے اعلان کیاکہ لائسنس بنوانے کے لئے نئی فیس کااطلاق اب 16جنوری سے ہوگا۔شہری 15جنوری تک پرانی فیس ادا کرکے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ محسن نقوی جس طرح محنت کے ساتھ عوام کی خدمت کررہے ہیں اس کی کوئی دوسری مثال نہیں۔ہم نے ایک برس کے دوران 200فیصد محنت اور 300فیصد ایمانداری کے ساتھ کام کیاہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے خلوص نیت اور دن رات عوام کی خدمت کی ہے او رہم ان کے رضا کار ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور ان کی کابینہ کوئی مراعات نہیں لیتے۔وزیراعلیٰ او روزراء اپنا خرچہ خود اٹھاتے ہیں، تنخواہ بھی سرکاری خزانے سے وصول نہیں کرتے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی وزیراعلی آفس کا خرچہ بھی خود اداکرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے الیکٹرک موٹر بائیکس رکشہ اور گاڑیوں کی نمائش دیکھی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے الیکٹرک رکشہ میں سواری کی اور الیکٹرک رکشہ کے معیار کی تعریف کی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے الیکٹرک بائیکس اور گاڑیوں کا معائنہ کیا اور قیمت اور پائیداری کے بارے میں دریافت کیا۔چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیریں (Mr.Zhao Shiren)، امریکہ کی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز(Ms. Kirstin K. Hawkins)،صوبائی وزراء، ایس ایم تنویر،منصور قادر، عامرمیر، ابراہیم حسن مراد، بلال افضل، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،بینک آف پنجاب کے سربراہ ظفر مسعود، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سی سی پی او، کمشنر لاہور اور مختلف کمپنیوں کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعلیٰ کا ایک اور کسان دوست اقدام،پنجاب میں 10سال بعد17ہزارکلو میٹرنہروں کی بھل صفائی مہم شروع،محسن نقوی نے لاہور نہرسے مہم کا افتتاح کیا
وزیراعلی نے وزراء،کمشنر،سیکرٹری آبپاشی،سی سی پی او اور دیگر حکام کے ہمراہ نہر میں کسی کیساتھ اور بعد میں خود کرین چلا کر بھل صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا
پہلے مرحلے میں مہم 31جنوری تک جاری رہے گی،دوسرے مرحلے میں فروری سے مارچ تک 5000کلو میٹر نہروں کے کناروں کی مرمت و بحالی کی جائیگی
بھل صفائی کی تکمیل سے تین سے چار لاکھ ایکڑ اراضی کو پانی میسر ہوگا، مانیٹرنگ کیلئے پاکستان آرمی کے ادارے لمز کی خدمات حاصل کی ہیں:محسن نقوی
لاہور کی نہر میں بعض مقامات پر ڈرینج کا پانی مکس ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں،ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے، تحقیقات کریں گے
لاہور9جنوری:وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ایک اور کسان دوست اقدام،پنجاب میں 10سال بعد17ہزارکلو میٹرنہروں کی بھل صفائی مہم کا آج سے باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مسلم ٹاؤن موڑ کے قریب لاہور نہرسے بھل صفائی مہم کا افتتاح کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،عامر میر،اظفر علی ناصر،کمشنر لاہور،سیکرٹری آبپاشی،سی سی پی او،ڈپٹی کمشنر، سی ٹی او اور دیگر حکام کے ہمراہ نہر میں کسی کے ساتھ بھل صفائی مہم کا آغاز کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے کرین کے ذریعے بھی بھل صفائی مہم باقاعدہ شروع کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں بھل صفائی مہم 31جنوری تک جاری رہے گی۔دوسرے مرحلے میں فروری سے مارچ تک 5000کلو میٹر نہروں کے کناروں کی مرمت و بحالی کی جائے گی۔ بھل صفائی کی تکمیل سے تین سے چار لاکھ ایکڑ اراضی کو پانی میسر ہوگا۔وزیراعلی محسن نقوی کو سیکرٹری آبپاشی نے بھل صفائی مہم کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعلی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کافی سال بعد بھل صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں 17ہزار کلومیٹر نہروں کی بھل صفائی ہو گی۔ وزیراعلی نے کہا کہ بھل صفائی کی مانیٹرنگ کیلئے پاکستان آرمی کے ادارے لمز کی خدمات حاصل کی ہیں۔لمز دن رات بھل صفائی مہم کی مانیٹرنگ کرے گا۔کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز،محکمہ آبپاشی کے انجینئرز اور متعلقہ افراد کی لمز سے تربیت کرائی گئی ہے۔بھل صفائی کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ لاہور کی نہر میں بعض مقامات پر ڈرینج کا پانی مکس ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں،ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر اور ایم ڈی واسا نہر کا جائزہ لیں گے اور تحقیقات کریں گے۔لاہور کی نہر میں ڈرینج کا پانی مکس نہیں ہونے دے سکتے۔ وزیراعلی نے کہا کہ نیسپاک بطور تھرڈ پارٹی کنسلٹنٹ بھل صفائی کی مانیٹرنگ کرے گا۔سٹیلائٹ امیج سے بھل صفائی کی مانیٹرنگ ہو گی۔انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ نہر میں شہری گندگی ڈال رہے ہیں۔شہریوں کو احساس ہونا چاہیے کہ کوڑا کرکٹ اور ڈرینج کا پانی نہر میں نہیں ڈالنا۔ ہر کام حکومت اکیلے نہیں کر سکتی،شہریوں کو ساتھ دینا چاہیے۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ 26ہزار الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشے بلا سود دئیے جا رہے ہیں۔پارکنگ کی جگہ مختص کئے بغیر کوئی بلڈنگ منظور نہیں ہو رہی۔صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،عامر میر،اظفر علی ناصر،کمشنر لاہور،سیکرٹری آبپاشی،سیکرٹری زراعت، سی سی پی او،ڈپٹی کمشنر، سی ٹی او اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
عوامی خدمت کا نان سٹاپ مشن، وزیر اعلی محسن نقوی کارات گئے پی آئی سی اورسروسز ہسپتال کا دورہ، 3 گھنٹے تک پی آئی سی کی نئی ایمرجنسی اور سروسز ہسپتال کے اپ گریڈیشن کے کاموں کا معائنہ کیا
مریضوں کی خیریت دریافت کی، علاج معالجے، مفت ادویات اور مفت ٹیسٹ کی سہولت کے بارے دریافت کیا، نئی ایمرجنسی میں ٹائلز کی صفائی نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار
کمشنر لاہور کو ٹائلز کی مستقل صفائی کرانے کے لئے انتظامات کی ہدایت،Maintenanceپر خصوصی توجہ دی جائے
تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران ٹائلز کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت، 31 جنوری سے قبل سروسز ہسپتال کی اپ گریڈیشن مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن
لاہور9جنوری: عوامی خدمت کا نان سٹاپ مشن، وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے رات گئے پی آئی سی اورسروسز ہسپتال کا دورہ کیا اور 3 گھنٹے تک پی آئی سی کی نئی ایمرجنسی اور سروسز ہسپتال کے اپ گریڈیشن کے کاموں کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے نئی ایمرجنسی میں مریضوں کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے پوچھا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے مریضوں سے مفت ادویات اور مفت ٹیسٹ کی سہولت کے بارے دریافت کیا۔مریضوں نے علاج معالجے اور مفت ادویات و ٹیسٹ کی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے پی آئی سی کی نئی ایمرجنسی میں ٹائلز کی صفائی نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر لاہور کو ٹائلز کی مستقل صفائی کرانے کے لئے انتظامات کی ہدایت کی اور کہا کہ نئی ایمرجنسی کیMaintenanceپر خصوصی توجہ دی جائے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے سروسز ہسپتال میں اپ گریڈیشن کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور31 جنوری سے قبل گراؤنڈ فلور کی اپ گریڈیشن مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران فرش پر لگائی ٹائلز کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا اورسروسز ہسپتال کی عمارت کے فرنٹ کا بھی معائنہ کیا اور معیاری کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت بارے بریفنگ دی۔ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، کمشنر لاہورڈویژن، سیکرٹری وزیر اعلی کوآرڈینیشن، ایم ایس ہسپتال اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ہینڈ آؤٹ نمبر39
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا پولیس خدمت مرکز لبرٹی کا دورہ،کار ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والے شہریوں کا رش،قذافی سٹیڈیم میں ٹیسٹ کیلئے آج ہی 8 سنٹر قائم کرنے کا اعلان
وزیر اعلی نے انسپکٹر جنرل پولیس کو اس ضمن میں فوری ہدایات دیں، ٹیسٹ کے لئے مزید سنٹرز کے اعلان کو شہریوں نے سراہا اور زندہ باد کے نعرے لگائے
لاہور9جنوری: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے پولیس خدمت مرکز لبرٹی کا دورہ کیا۔ خدمت مرکز کے باہر کار ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والے شہریوں کا رش تھا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے خدمت مرکز کے باہر موجود کار ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والے شہریوں سے ملاقات کی اور ٹیسٹ کی سہولت کے بارے دریافت کیا۔شہریوں نے کار ڈرائیونگ ٹیسٹ میں تاخیر کے حوالے سے شکایات کیں۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے قذافی سٹیڈیم میں کار ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لئے آج ہی 8 سنٹر قائم کرنے کا اعلان کیا اور ہدایت کی کہ خدمت مرکز میں کار ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت کے ساتھ قذافی سٹیڈیم میں بھی مزید 8 سنٹرز بنانے جائیں۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ رش کے خاتمے کے لئے مزید سنٹرز کا قیام فی الفور عمل میں لایا جائے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور کو اس ضمن میں فوری ہدایات دیں۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے شہریوں سے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے عمل اور وقت کے بارے پوچھا۔ محسن نقوی نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے موقع پر ہی حل کے لیے احکامات جاری کئے۔وزیر اعلی محسن نقوی کے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لئے مزید سنٹرز کے اعلان کو شہریوں نے سراہا اور زندہ باد کے نعرے لگائے۔
Comments are closed.