ممبر ٹیرف اینڈ فنانس جناب مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت نیپرا ہیڈ کواٹرز میں آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کی پاور پلانٹس کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، نیپرا
نیپرا علامیہ
ممبر ٹیرف اینڈ فنانس جناب مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت نیپرا ہیڈ کواٹرز میں آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کی پاور پلانٹس کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، نیپرا
اجلاس میں سیکرٹری پاور آزاد جموں و کشمیر ، کے الیکٹرک کے سی ای او اور ان کی متعلقہ ٹیم نے شرکت کی، نیپرا
میٹنگ کا بنیادی مقصد آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کی ترقی میں سہولت فراہم کرنے کے مواقع تلاش کرنا اور اہم چیلنجوں سے نمٹنا تھا، نیپرا
ممبر ٹیرف اینڈ فنانس جناب مطہر صاحب نے بجلی کی مسابقتی تجارتی دو طرفہ کنٹریکٹ مارکیٹ (CTBCM) کے اہم پہلوؤں اور پاور سیکٹر پر اس کے اثرات پر روشنی ڈالی، نیپرا
آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، جس کا تخمینہ 23,000 میگاواٹ ہے۔ سیکرٹری پاور آزاد جموں و کشمیر
شرکاء نے جاری اور آنے والے منصوبوں کو ہموار کرنے کے لیے حکمت عملیوں کا جائزہ لیا، نیپرا
کے الیکٹرک نے ممبر ٹیرف اینڈ فنانس کے عزم کو سراہا اور آزاد جموں و کشمیر سے بجلی کی خریداری میں خاصی دلچسپی ظاہر کی، نیپرا
آزاد جموں و کشمیر کی سستی بجلی سے کے الیکٹرک کے صارفین کےلیے ٹیرف میں نہ صرف نمایاں کمی آئے گی بلکہ اس سے حکومت پاکستان کی جانب سے کے الیکٹرک کو ملنے والی سبسڈی بھی کم ہو جائے گی، نیپرا
ممبر ٹیرف اینڈ فنانس نیپرا نے آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کو پورے تعاون اور خطے میں بجلی کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو فعال طور پر حل کرنے کے لئے عزم کا اظہار کیا، نیپرا
آج کا اجلاس بجلی کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے نیپرا کی لگن اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، نیپرا
نیپرا آزاد جموں و کشمیر میں سستی ، پائیدار اور قابل اعتماد بجلی کی پیداوار کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کے اپنے مشن میں ثابت قدم ہے، نیپرا
Comments are closed.