یونیورسٹی آف شانگلہ میں پاک نیوی کی طرف سے ریکروٹمنٹ کے حوالے سے سمینار کا انعقاد۔

شانگلہ(ابرار حسین)یونیورسٹی آف شانگلہ میں پاک نیوی کی طرف سے ریکروٹمنٹ کے حوالے سے سمینار کا انعقاد۔ وائس چانسلر ڈاکٹر حسن شیر کا کہنا تھا کہ یہ سمینار طلباء و طالبات کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے، شارٹ سروسز ان کیلئے ایک سنہرہ موقع ہے جس کو طلباءروزگار میں بدل سکتے ہیں اور اپنے ملک و قوم کی خدمت کرسکتے ہیں۔کمانڈنٹ آفیسر پاک نیوی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ خود شانگلہ سے تعلق رکھتا ہوں اور اپنے علاقے کے لوگوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہوں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاک نیوی طلباء کیلئے ایک انتہائی موزون اور اچھا کرئیر آپشن ہے اور یہ ایک واحد فیلڈ ہے جہاں سے کسی بھی شعبے میں جاسکتے ہیں۔ انھوں نے یونیورسٹی انتظامیہ اور طلباءکا شکریہ ادا کیا اور ان کو ہدایت کی کہ اس سنہرے موقعے سے فائدہ اُٹھائے۔ رجسٹرار مہربان عالم نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طلبائ کو اپنے مستقبل سنوارنے کیلئے ہر مثبت اقدام اُٹھائینگے اور طلباء کو درپیش مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کرینگے۔سمینارمیں یونیورسٹی فیکلٹی سمیت طلباء وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی سمینار کے آخر میں اپلائی کرنے کیلئے طلبائ میں بروشرز، اشتہارات اور فارم تقسیم کئے گئے۔۔

Daily Askar

Comments are closed.