وزیر اطلاعات, ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے آکائیوز کامپلیکس میں جاری نمائش کا دورہ کیا۔
کراچی
وزیر اطلاعات, ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے آکائیوز کامپلیکس میں جاری نمائش کا دورہ کیا۔
اس موقعے پر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے آرکائیوز میں رکھی قدیمی مطبوعات، نادر اخباروں اور جریدوں کا کا جائزہ لیا اور بہترین نمائش کے انعقاد پر شرجیل انعام میمن نے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے آرکیالوجی طارق حسن کو مبارکباد دیتے ہوئے نمائش کو سراہا۔
اس موقعے پر بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ہماری نوجوان نسل کو اس طرح کے نمائشوں میں لازمی طور پر شرکت کرنی چاہئے، نوجوان نسل کو اپنے اجداد کی کاوشوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیز کی طلباء کی ایسی نمائشوں میں شرکت یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی کوشش ہوگی کہ نصاب میں آرکیالوجی کا مضمون شامل کیا جائے تاکہ نئی نسل کو ماضی کو بہتر آگہی مل سکے
Comments are closed.