کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے ایڈیشنل کمشنر علی محمد ہانبھی کے ہمراہ جمعہ کے روز ڈی ایچ او آفس کا دورہ کیا اسٹاف کا حاضری رجسٹرڈ کولڈ روم ای پی آئی سینٹر کا جائزہ لیا

 

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد ڈویژن8جون
کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے ایڈیشنل کمشنر علی محمد ہانبھی کے ہمراہ جمعہ کے روز ڈی ایچ او آفس کا دورہ کیا اسٹاف کا حاضری رجسٹرڈ کولڈ روم ای پی آئی سینٹر کا جائزہ لیا ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے انہیں تمام اقدامات کے متعلق آگاہی فراہم کی کمشنر بشیر احمد بنگلزئی نے پی پی ایچ آئی آفس کا بھی جائزہ لیا ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ نے انہیں ادویات کے حوالے سے بریفنگ دی کمشنر نے ڈی ایچ او اور پی پی ایچ آئی کے اقدامات کو سراہایا اور شاباش دی بعد ازاں کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے ایس ای بی اینڈ آر آفس ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن آفیس کا بھی دورہ کیا آفیسران اور دیگر اسٹاف کی غیر موجودگی پر اظہارِ برہمی کی حاضری رجسٹرڈ پر غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں کی کٹوتی کے احکامات دیئے اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا عندیہ بھی دیا کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے کہا کہ جن افسران اور ملازمین پر حکومت کی جانب سے ذمہ داری عائد کی گئی ہیں وہ اپنے فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں غیر حاضر ملازمین اور افسران کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے ان کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ تنخواہوں کی کٹوتی بھی کی جائے گی آفیسران اپنے اسٹاف کے ہمراہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں سرپرائز وزٹ کا یہ سلسلہ ائندہ بھی جاری رہے گا غیر حاضری پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کریں گے عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے تمام ڈویژنل اور ضلعی آفیسران اپنی جائے تعیناتی پر رہیں کسی قسم کے حیلے بہانے ہرگز برداشت نہیں کریں گے جن آفیسران کی غیر حاضری پائی گئی تو ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ماتحت ملازمین کی دفتری امور میں سست روی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا بعد ازاں کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے تحصیل اور اے سی آفس ڈیرہ مراد جمالی کا بھی دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اسداللہ سمالانی صدورا خان ابڑو قانون گوز اللہ ورایا چھلگری مختیار احمد تنیو پٹواری غلام رسول بزدار تحصیلدار قائم خان بنگلزئی بھی موجود تھے کمشنر بشیر احمد بنگلزئی اور ایڈیشنل کمشنر علی محمد ہانبھی نے جمبندی کیش بک انتقال رجسٹرڈ و دیگر ریکارڈ چیک کیا اور احکامات دیئے کہ تمام ریکارڈ کو ترتیب دیا جائے فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

Daily Askar

Comments are closed.