ڈپٹی کمشنر شیرانی فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) بلال شبیر ایس پی ژوب عرفان علی ٹرانسفر ہونے والی ایس پی عبدالحق رئیس سب انسپکٹر گلاب الدین کاکڑ اور دیگر نے کہا ہے کہ ٹرانسفر پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں پولیس لائن ژوب میں نے ایس پی عبدالحق رئیس کے تبادلے کے موقع پر منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

شیرانی
ڈپٹی کمشنر شیرانی فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) بلال شبیر ایس پی ژوب عرفان علی ٹرانسفر ہونے والی ایس پی عبدالحق رئیس سب انسپکٹر گلاب الدین کاکڑ اور دیگر نے کہا ہے کہ ٹرانسفر پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں پولیس لائن ژوب میں نے ایس پی عبدالحق رئیس کے تبادلے کے موقع پر منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیخ عصمت اللہ خان مندوخیل ڈی ایس پی اسپیشل برانچ سدو خان خروٹی ڈی ایس پی شین گل مندوخیل ڈی ایس پی لیگل فضل اکبر مندوخیل اور دیگر بھی موجود تھے تقریب میں ملازمین نے ایس پی عبدالحق رئیس کو تحائف بھی دئیے جبکہ ایس پی عبدا لحق رئیس ڈپٹی کمشنر فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) بلال شبیر ایس پی ژوب عرفان علی اسسٹنٹ کمشنر شیخ عصمت اللہ مندوخیل ڈی ایس پی لیگل فضل اکبر کو روایتی پگڑیاں بھی باندھی گئی مقررین نے کہا کہ ایس پی شیرانی عبدالحق رئیس نے نہایت احسن طریقے سے فرائض سرانجام دئیے ہیں موصوف کا رویہ ضلعی انتظامیہ شہریوں اور ماتحت عملے کے ساتھ انتہائی مثبت رہا ہے انہوں نے کہا کہ عبدالحق رئیس کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ٹرانسفر ہونے والے ایس پی عبدالحق رئیس نے الوداعی تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہے یہاں دوران پوسٹنگ بہت کچھ سیکھنے کو ملااور انتہائی بہترین وقت گذارا جہاں عملے اور عوام کی بہترین سپورٹ حاصل رہی ژوب اور شیرانی کے لوگ انتہائی پرامن اور محبت کرنے والے ہیں یہاں سے اچھی یادیں لیکر جا رہا ہوں انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے جہاں بھی ملازمت کرینگے وہاں فرائض کی ادائیگی کرتے رہینگے

Daily Askar

Comments are closed.