ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان محمد صالح ناصر نے جمعرات کے روز بلوچستان لیویز فورس کے ڈائریکٹوریٹ میں ترقی کے منتظر پانچ لیویز آفیسران کو ترقی کے رینک لگائے۔

کوئٹہ
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان محمد صالح ناصر نے جمعرات کے روز بلوچستان لیویز فورس کے ڈائریکٹوریٹ میں ترقی کے منتظر پانچ لیویز آفیسران کو ترقی کے رینک لگائے۔ منعقدہ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ،ایڈیشنل سیکرٹر ی داخلہ انعام الحق قریشی،ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب اللہ موسیٰ خیل نے عبدالواسیع کاکڑ کو ڈپٹی ڈائریکٹر (بی۔18)جبکہ خدائیداد خلجی، محمد عیسیٰ ترین اور عنایت اللہ جعفر کو سینئر انسپکٹر (بی۔ 17) کے بیجز لگوائے۔تقریب میں سابق نگراں وزیر سردار یحییٰ خان ناصر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن شاہنواز مندوخیل اور پی آر او ٹو ڈائریکٹوریٹ بلوچستان لیویز محب ترین بھی شریک تھے

Daily Askar

Comments are closed.