ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد رمضان پلال سردار بہادر خان وومین یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام محکمہ تعلیم جھل مگسی کی خالی آسامیوں کے ٹیسٹ کے انتظامات و سیکورٹی پلان مرتب کرنے اور موثر حکمت عملی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

جھل مگسی
آج بروز جمعتہ المبارک زیر صدارت ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد رمضان پلال سردار بہادر خان وومین یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام محکمہ تعلیم جھل مگسی کی خالی آسامیوں کے ٹیسٹ کے انتظامات و سیکورٹی پلان مرتب کرنے اور موثر حکمت عملی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالحمید کورائی ،ایس پی جھل مگسی سبحان علی مگسی، تحصیلدار جھل مگسی ارباب خان مگسی ،رسالدار میجر لیویز فورس عبدالحکیم ابڑو ، ڈی ایس پی محمد طارق مری ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالرسول کھوسہ ، انچارج اسپیشل برانچ غلام فرید ترین ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گنداواہ محمد مزمل ودیگر آفیسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد رمضان پلال نے اجلاس کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15 تا 17 جون کو سردار بہادر خان وومین یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام محکمہ تعلیم جھل مگسی میں ٹیچنگ کی خالی آسامیوں کے ٹیسٹ منعقد کئے گئے ہیں جس کے انتظامات و سیکورٹی پلان مرتب کرنے ، موٹر سائیکل و گاڑیوں کی پارکنگ ، ٹینٹس ، شدید گرمی کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے پینے کے ٹھنڈے صاف پانی ، فائر بریگیڈ ، ایمبولینسز ، کا انتظام کرنے کے ساتھ قندابیل پبلک پارک کی صفائی و ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ امیدواروں اور SBK کے نمائندگان کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے مزید انھوں نے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ ٹیسٹ کے لئے تشریف لانے والے امیدوار کسی قسم کا تحریری مواد و موبائل فونز ہمراہ لانے سے گریز کریں تمام انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ نصب کرنے کے ساتھ مکمل چیکنگ کی جائے گی تمام امیدواروں کو چاہیے کہ بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور SBK کی ٹیم کے ساتھ اپنا تعاون یقینی بنائیں۔۔۔

Daily Askar

Comments are closed.