گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ دنیا بڑی تیزی سے اپنی کروٹیں بدل رہی ہے.
کوئٹہ
گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ دنیا بڑی تیزی سے اپنی کروٹیں بدل رہی ہے. ہم اپنی بہترین منصوبہ بندی سے پورے صوبے بالخصوص مکران ڈویڑن میں تعلیمی ماحول کو پروان چڑھانے میں تیزی سے کامیاب ہو رہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب گوادر، تربت اور پنجگور وغیرہ کے تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہونے والے ہونہار طلبائ اور طالبات قومی سطح پر اپنا نام اور مقام بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف گوادر کے دورے کے موقع پر اکیڈمک اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کیا. وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر عبدالناصر دوتانی اور پرو-وائس چانسلر ڈاکٹر منظور احمد کے علاوہ سینئر اساتذہ اور انتظامی آفیسرز بھی ہمراہ تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ جدید تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے ہمیں پل پل بدلتی دنیا کے ساتھ ہمدم اور ہمقدم ہونا ہوگا. انہوں نے کہا کہ گوادر یونیورسٹی کے قیام سے پورے مکران ڈویڑن میں تعلیمی ترقی کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ گورنر بلوچستان نے ہدایت کی کہ یونیورسٹی میں زیر تعمیر عمارات کی رفتار کو تیز کیا جائے. انہوں نے کہا کہ سب کو ساتھ لے جانے کی پالیسی ملک اور صوبے کو پائیدار ترقی کی راہ گامزن کر سکتی ہے. انہوں نے کہا کہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے. قبل ازیں گورنر بلوچستان کو یونیورسٹی آف گوادر کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی.. گورنر بلوچستان نے اکیڈمک بلاک کا باقاعدہ افتتاح کیا، یونیورسٹی کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور بعد ازاں یونیورسٹی کے احاطے میں پودا لگایا.
Comments are closed.