دفتر محتسب پنجاب کی مداخلت پر مئی میں ایک ارب 78کروڑروپے سے 363 شکایات کا ازالہ
دفتر محتسب پنجاب کی مداخلت پر مئی میں ایک ارب 78کروڑروپے سے 363 شکایات کا ازالہ
لاہور09جولائی: محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کی ہدایت پرصوبے کے 36 اضلاع میں متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے مئی کے مہینے میں سیوریج لائنوں کی مرمت، مین ہولز کو کور کرنے، صفائی، گلیوں و سڑکوں کی مرمت، واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بحالی، فراہمی آب کے پائپوں اور سٹریٹ لائٹس کی مرمت کی 363 درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ارب 78 کروڑ 77 لاکھ 91 ہزار 247 روپے کے فنڈز خرچ کیے گئے ہیں۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں ترجمان نےبتایا کہ دفتر محتسب پنجاب کی جانب سے 36 اضلاع میں سیوریج لائنوں کی بحالی کی 26 درخواستوں پر دو کروڑ 27 لاکھ 68 ہزار 783 روپے ، مین ہولز کور کرنے کی 84 درخواستوں پر سات لاکھ ایک ہزار 623 روپے، کوڑا کرکٹ اٹھوانے و صفائی کی 29 درخواستوں پر چار لاکھ 38 ہزار 200 روپے، سڑکوں وگلیوں کی مرمت اور بحالی کی 26درخواستوں پر ایک ارب 74 کروڑ 68 لاکھ 99 ہزار 499 روپے، واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بحالی کی 35 درخواستوں پر 42 لاکھ 74 ہزار 996 روپے، واٹر سپلائی لائنز کی مرمت کی 11 شکایتوں کے ازالہ کی کارروائی میں ایک کروڑ 22 لاکھ 33 ہزار 146 روپے اور سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کی 152 درخواستوں پر عمل کرتے ہوئے چار لاکھ 75 ہزار روپے کے فنڈز خرچ کیے گئے ہیں۔ ترجمان نے اس امر پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ دفتر محتسب پنجاب کی مداخلت سے عوامی تکالیف کا بروقت ازالہ ہوا ہے۔
Comments are closed.