چوتھا ال پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ 2023 کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز پانچ مختلف فٹبال گراؤنڈز میں کھیلے گئے قیوم پاپا فٹبال گراؤنڈ پہلے میچ میں شہید یوسفی کلب نے گرین دیبہ کلب کو پلینٹی ککس کے ذریعے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں نیو ہزارہ گرین نے ینگ ہزارہ کلب کو پلینٹی ککس کے ذریعے شکست دی یزدان خان فٹبال گراؤنڈ میں پہلا میچ میں پاک ہزارہ کلب نے گرین کچلاک کلب کو صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دی جبکہ دوسرا میچ میں ہزارہ سٹار کلب نے یو افغان کلب کو پلینٹی ککس کے ذریعے شکست دی صادق شہید فٹبال گراؤنڈ میں کوئٹہ زوراور کلب نے ایم کے سپورٹس کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے ہرایا جبکہ دوسرا میچ میں ینگ سبزل کلب نے نوید شہید کلب کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیتا شاہوانی اسٹیڈیم میں ینگ شالدرہ کلب نے کوئٹہ کلب کو ایک کے مقابلے دو گول سے جیتا جبکہ دوسرا میچ میں سدیر شہید کلب نے ینگ اتفاق کلب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیتا سردار یار محمد خان بڑیچ ریلوے فٹبال گراؤنڈ پہلا میچ میں ینگ نوحصار کلب نے دیبہ سپورٹس کلب کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیتا جبکہ دوسرا میچ میں تھرمل واپڈا کلب نے بلوچستان یونائیٹڈ کلب کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت کر اگلے راؤنڈز کیلئے کوالیفائی کر لیا
Comments are closed.