ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نصیب اللہ خان کاکڑ نے ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ اور پشین میں منشیات کے خلاف ہونیوالے کامیاب گرینڈ آپریشن پر تعریفی بیان جاری کیا ہے

ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نصیب اللہ خان کاکڑ نے ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ اور پشین میں منشیات کے خلاف ہونیوالے کامیاب گرینڈ آپریشن پر تعریفی بیان جاری کیا ہے جس میں ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ نے آپریشن میں حصہ لینے والے لیویز اہلکاروں اور افسران کیلئے کیش ، ایوارڈ اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں کہا کہ منشیات تلف کرنے منشیات ذخیری کرنیوالے گوداموں کو نذر آتش کرنے پر لیویز اہلکاران داد کے مستحق ہیں ڈی جی لیویز نے کہا کہ کمانڈر 12 کور لیفٹینٹ جنرل آصف غفور کی زاتی دلچسپی سے منشیات کے خلاف آپریشن ممکن ہوا لیویز فورس اور انتظامیہ نے مشترکہ حکمت عملی سے کامیاب کاروائیاں کیں۔

Daily Askar

Comments are closed.