نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے جانی بیٹی سے 6فٹبالرز کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے جانی بیٹی سے 6فٹبالرز کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے کھلاڑی سی ایم گولڈ کپ کوالیفائر کھیلنے سبی جارہے تھے وزیراعلی نے کمشنر سبی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر تے ہوۓ ہدایت کی ہے کہ مغوی کھلاڑیوں کی باحفاظت واپسی کے لیۓ تمام وسائل برؤے کار لاۓ جائیں وزیراعلی کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو کھلاڑیوں کی بازیابی کی کاروائی کے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے وزیراعلیٰ کی ہدایت ہے کہ کھلاڑیوں کی بازیابی کو یقینی بنانے کے لیۓ مربوط کوششیں کی جائیں صورتحال کے مطابق ایف سی کی معاونت بھی حاصل کی جاۓ ایف سی لیویز اور پولیس پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائیں وزیراعلئ نے کہا ہے کہ کھلاڑی ہمارا سرمایہ ہیں انکی سلامتی اولین ترجیح ہے نگران وزیراعلیٰ نےکھلاڑیوں کی جلد اور بحفاظت بازیابی کے لیۓ نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے ۔

Daily Askar

Comments are closed.