نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےافغانستان کے شہر ہرات میں آنے والے تباہ کن زلزلہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےاین ڈی ایم اے کو زلزلہ متاثرین کیلئے فوری امداد روانہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دل متاثرہ خاندانوں کے لئے افسردہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں افغانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ امداد بھیجیں۔افغان حکومت نے خصوصی طور پر میڈیکل ٹیم، فیلڈ ہسپتال، 50 خیمے اور 500 کمبل بھیجنے کی درخواست کی ہے۔ وزیر اعظم کی ہدایات پر تمام درخواست کردہ اشیاء آج امداد ی سامان کے ساتھ بھیجی جارہی ہیں۔
Comments are closed.