ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد جاوید ڈومکی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سعید احمد زہری نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر لیویز تھانہ ہرنائی کا دورہ کیا

ہرنائی09اکتوبر۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد جاوید ڈومکی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سعید احمد زہری نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر لیویز تھانہ ہرنائی ، لیویز چوکی 5 میل لیویز تھانہ, طورخان لیویز تھانہ اور ڈیلکونہ کا دورہ کیا۔ روزنامچہ, نفری اور ڈیوٹی روسٹر چیک کیے۔ اس موقع پر انہوں نے لیویز اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلیے لیویز اہلکار چوکس رہے اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں پر کڑی نظر رکھیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سعید احمد زہری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے جان ومال کی تحفظ کیلیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ شرپسند عناصر کو قانون کا سامنا کرنا پڑیگا انہوں نے مزید کہا کہ لیویز فورس کا علاقائی امن و امان میں کردار تاریخی اور قابل تعریف ہے۔ لیویز اہلکاروں کا یہ فرض بنتا ہے کہ چیکنگ کے دوران قانون کے دائرے میں رہ کر مناسب طریقہ اختیار کریں۔ کسی کو بلاوجہ تنگ نہ کیا جائے۔ فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

Daily Askar

Comments are closed.