وزیر اعلی محسن نقوی کا گورنمنٹ پائلٹ سکول وحد ت روڈکا دورہ، سکول اوقات کار میں اساتذہ کی  الیکشن سمیت دیگر ڈیوٹی پر پابندی

وزیر اعلی محسن نقوی نے اساتذہ کی سکول اوقات کار میں الیکشن سمیت دیگر ڈیوٹی پر پابندی لگانے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری سکول وحد ت روڈکا دورہ کیا۔11 ویں اور 12 ویں کلاس کے طلباء کے لئے اساتذہ تعینات کرنے کے فیصلہ پر طلباء خوش ہو گئے۔ محسن نقوی نے پائلٹ سکول کو ماڈل سکول بنانے کا اعلان  کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے اساتذہ کی سکول اوقات کار میں الیکشن سمیت دیگر ڈیوٹی پر پابندی لگانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
محسن نقوی کا کہناہےکہ سکول اوقات کار میں اساتذہ الیکشن سمیت کوئی بھی ڈیوٹی سرانجام نہیں دیں گے ،یہ نہیں ہو سکتا کہ طلباء کلاس روم میں فارغ بیٹھے رہیں اور اساتذہ موجود نہ ہوں ۔طلباء کی درخواست پر وزیر اعلی محسن نقوی نےسکول کنٹین کی سہولت کو بہتر بنانے کا اعلان کیا ہے۔
محسن نقوی کا کہناہےکہ طلباء کو سپیڈو بس سروس میں رعایتی سفر کی سہولت دی جائے گی۔وزیر اعلی محسن نقوی نےکلاس رومز، گراؤنڈ اور لان کی حالت بہتر بنانے کا حکم دیا ہے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے آشوب چشم کے ایس او پیز پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا  ہے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا، طلباء سے ملاقات کی اور پڑھائی کے بارے میں پوچھا۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے کلاس 6 سی میں بھی گئے اور طلباء سے اسلامیات کے پیپرکے بارے میں دریافت کیا ۔طلباء نےوزیر اعلی محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اب اسلامیات پڑھائی بھی جارہی ہے اور ہوم ورک بھی مل رہا ہے ۔وزیر اعلی محسن نقوی نے طلباء کی کاپیاں چیک کیں، ہوم ورک دیکھا اور طلباء سے دیگر مسائل بھی پوچھے۔طلباء نے وزیر اعلی محسن نقوی کے ساتھ تصویریں بنوائیں اور آٹو گراف لیئے ،وزیر اعلی محسن نقوی نے کمپیوٹر لیب اور لائبریری کا بھی معائنہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے گراؤنڈ کا معائنہ کیا اور گراؤنڈ اور لان کو بہتربنانے کے لئے پی ایچ اے کو ٹاسک دیا ۔وزیر اعلی محسن نقوی نے فوری طور پر سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو سکول بلایا، کلاس رومز اور کنٹین کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات دیں ۔صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر، سیکرٹری سکولز، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

Daily Askar

Comments are closed.