پاکستان نیوی نے مزارِ اقبال پر گارڈ کی ذمہ داری سنبھال لی

3

 

لاہور،09نومبر23: مفکرِ پاکستان ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کے146ویں یومِ ولادت کے موقع پر انہیں خراج ِ عقیدت پیش کرنے کے لئے مزارِ اقبال پر ایک پرُ وقارتبدیلیِ گارڈ کی تقریب منعقد کی گئی۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈ کے فرائض روایتی جوش و جذبے سے سنبھالے۔ جبکہ، پاکستان رینجرزپنجاب کا دستہ مزارپر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو کر رخصت ہوا۔

پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈورساجد حسین نے گارڈ میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیااورگارڈز کی تعیناتی کے بعد قومی شاعر کے مزار پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی سویلینز کی جانب سے اسٹیشن کمانڈر (نیوی) نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں مہمانِ خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے اور ڈاکٹر علامہ محمداقبال کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تقریب میں سول و ملٹری حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)

Web Desk

Comments are closed.