برطانیہ میں کھیلوں کی مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

0

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے برطانیہ میں کھیلوں کی مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق اپریل 2024 کے آخر میں برطانیہ میں کھیلوں کی مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش و میلہ کا اہتمام ہو رہا ہے۔ اس نمائش میں شرکت کرنے والے درخواست گزاروں کے پاس برطانیہ کا موثر ویزہ لازمی ہے۔

اتھارٹی کے مطابق کمپنیاں مقرر ہ تاریخ کے اندر آن لائن درخواستیں بمعہ پے آرڈر ٹی ڈی اے پی کے پاس جمع کرا سکتے ہیں ۔ انتخاب کے لئے صرف پاکستان ٹریڈ پورٹل پر رجسٹرڈ کمپنیوں کی درخواستوں پر غور کیاجائےگا۔ نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیاں 25 جنوری تک درخواستیں جمع کرا سکتی ہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.