سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی لاچی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے انڈس ہائی وے پر لاچی کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے ۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک راہ گیر کی قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کااظہار اور تعزیت کی ہے۔

سپیکر نے الله تعالیٰ سے جان بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

Daily Askar

Comments are closed.