پشاور میں گودام سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، ملزم گرفتار

ایس پی پشاورکینٹ وقاص رفیق کی ہدایت پرکینٹ سمیت نواحی علاقوں میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے جرائم پیشہ، سماج دشمن عناصراورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی ایس پی پشتخرہ سجاد حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سربند فواد خان نے خفیہ اطلاع ملنے پر گودام میں موجودغیرقانونی اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرکے ملزم دلبر خان کو گرفتار کر کے غیرقانونی اسلحہ و ایمونیشن میں ایک کلاشنکوف، ایک رائفل، 13 پستول، 18 پستول پارٹس بیرل 22 ، مختلف بورکے کارتوس 500 اور میگزینز 42 برآمد کرلئے ۔

ملوث ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.