پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقےرواں ہفتے کے دوران شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے۔ شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشترعلاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔
پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھندوسموگ چھائی رہے گی۔کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرپڑنے کی توقع ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔
پنجاب ، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھندوسمو گ کی لپیٹ میں رہے۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 11،سکردومنفی 9، کالام منفی 7، قلات ، گوپس منفی 6، سرینگر ،گلگت منفی 5، استور منفی 4،کوئٹہ ،چترال ، دیر اور راولاکوٹ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed.