وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ فن کے ساتھ فنکاروں کی فلاح و بہبود بھی ضروری ہے

لاہور 10 جنوری:…… وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ فن کے ساتھ فنکاروں کی فلاح و بہبود بھی ضروری ہے۔فنکار معاشرے کو صحت مند رکھنے میں اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں۔ آرٹسٹس سپورٹ فنڈ کا مقصد ضرورت مند اور مستحق فنکاروں کو مالی معاونت مہیا کرنا ہے۔ فنکاروں کی سہولت اور آسانی کے لیے فنڈ کی تقسیم کے میکانزم کو آسان تر بنا دیا گیا ہے۔اب آرٹسٹ بینکوں کے علاوہ جاز اور موبی کیش کے ذریعے بھی پیسے وصول کر سکیں گے۔
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے آج الحمرا آرٹ کونسل میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کمیٹی کے بیسویں اجلاس کی صدارت کے دوران کیا صوبائی وزیر نے بتایا کہ مہنگائی کے پیش نظر ضرورت مند فنکاروں کے وظیفہ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔فنکاروں کی بیواؤں کے لیے مختص رقم بھی بڑھا دی گئی ہے۔ اجلاس کا مقصد آرٹس سپورٹس فنڈ اور مالی معاونت کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ تھا۔ صوبائی وزیر نے مستحق فنکاروں کے لیے 50لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دیتے ہوئے محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کو ہدایت کی کہ فنکاروں کے لیے مختص فنڈ رواں ماہ میں تقسیم کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں سیکرٹری انفارمیشن اینڈ
کلچر دانیال گیلانی، ایڈیشنل سیکرٹری کلچر طارق بسرا، سہیل وڑائچ، راشد محمود، اداکارہ نشو اور دیگر کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔

Daily Askar

Comments are closed.