گلگت (پ ر) ہنزہ کلچرل سینٹر و حیدرآباد یوتھ کی جانب سے حیدرآباد آباد ہنزہ میں منعقدہ ونٹر فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے بحثیت چیف گسٹ خطاب کرتے ہوئے

گلگت (پ ر) ہنزہ کلچرل سینٹر و حیدرآباد یوتھ کی جانب سے حیدرآباد آباد ہنزہ میں منعقدہ ونٹر فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے بحثیت چیف گسٹ خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا کہ حیدرآباد ہنزہ میں آج اختتام پذیر ہونے والا ونٹر فیسٹیول جس کو منشیات سے پاک ضلع بنانے کے حوالے سے انعقاد کیا گیا تھا اس کی کامیابی پر حیدرآباد یوتھ اور مقامی کلچر سینٹر مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی اس میں بھرپور کاوشیں شامل رہیں

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ہنزہ میں بڑے زبردست طریقے سے جس ڈسپلن کے ساتھ یہ ایونٹ اختتام پزیر کو پہنچا ہے اس میں انتظامیہ یقینا مبارکباد کی مستحق ہے میں شکریہ ادا کرتا ہوں تمام انتظامیہ کا بلخصوص نمبردار حیدراباد مہتاب کا ماضی میں ان کے والد محترم کے بھی بڑی خدمات تھی فدا کریم نمبردار کا علاقے میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے مثبت کردار رہا ہے اسی طرح آج ان کے فرزند بھی علاقے میں اچھی سوچ رکھتے ہیں علاقے کو ایک بہترین معاشرے کا شکل دینے منشیات جیسے لعنت کو ختم کرنے ہم سب کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے اور امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے قیمتی اور بنیادی ضروریات کے ایونٹس جاری رہیں گے

معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ نے کہا کہ یہاں تقریب میں ڈی سی ہنزہ اور اے سی گوجال بھی موجود ہیں اسی طرح ایگزیکٹو انجینیئر تعمیرات عامہ حاجی صاحب تشریف فرما ہیں تو ہم سب مل کر یہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہنزہ کے جو بھی ادھورے ترقیاتی کام ہیں ان کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کردار ادا کریں جس سے خاص کر یوتھ کو ہم ایک امید دلائیں گے تو یقیناً ہماری نئی نسل بھی بہتری کی طرف گامزن ہونگیں اور منشیات کے خاتمے کے حوالے سے جو یہ کوشیش ہو رہی ہیں وہ بھی کارگر ثابت ہونگیں ایمان شاہ نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں ڈی سی صاحب نے وعدہ بھی کیا ہے منشیات کے حوالے سے ایڈمنسٹریشن ضلع میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا کرے گی انہوں نے ڈی سی ہنزہ کی یقین دھانی پر کہا کہ
اگر 3 مہینے میں ڈی سی ہنزہ منشیات کو بلکل جڑ سے ختم کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو یقینا یہ ایک ان کا بڑا کارنامہ ہو گا منشیات کے خاتمے سے نہ صرف ہنزہ کو ہم مل کے ماڈل ضلع بنائیں گے بلکہ منشیات سے پاک ضلع ثابت ہونے پر جس کا دیکھا دیکھی اس کا خوبصورت پیغام دیگر اضلاع میں بھی جنم لیکر پورا خطہ بہترین معاشرے میں تبدیل ہو گا

ایمان شاہ نے کہا کہ یہ انتظامیہ کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ علاقے کو ہر قسم برائیوں سے پاک رکھے نیت و خلوص صاف ہو تو یہ کام انتظامیہ کے لئے مشکل کام نہیں اگر اس کو بہتر طریقے سے اگے بڑھائیں تو مسائل حل کی طرف جاتے ہیں انھوں نے کہا کہ پچھلے تین چار مہینوں میں ہم دیکھ رہے ہیں ہنزہ کے مسائل بہتری کی طرف جا رہے ہیں انھوں نے حیدراباد عمائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی تعاون سے فیسٹیول کامیاب ہوا ھے انھوں نے کہا کہ کرنل عبید اللہ جو اس وقت یہاں تقریب میں موجود نہیں لیکن ان کا بھی بڑا کردار رہا ہے وہ یہاں ظاہر ہے وہ منتخب نمائندے ہیں اسی حیدرآباد سے ان کا تعلق ہے ان کی بھی بڑی کنٹریبیوشن ہے وہ دن دور نہیں اگلے تین چار مہینوں میں انشاءاللہ ہنزہ کو آپ بدلتا ہوا دیکھیں گے#

Daily Askar

Comments are closed.