فرسٹ پاکستان انٹرنیشنل باکسنگ چمپین شپ کے سنسنی خیز مقابلے پولو گراونڈ کوئٹہ کینٹ میں جاری
فرسٹ پاکستان انٹرنیشنل باکسنگ چمپین شپ کے سنسنی خیز مقابلے پولو گراونڈ کوئٹہ کینٹ میں جاری ہیں ان مقابلوں میں پاکستان سمیت 9 ممالک کے انٹرنیشنل باکسرز حصہ لے رہے ہیں. کوئٹہ پولو گراونڈ میں فرسٹ پاکستان انٹرنیشنل باکسنگ چمپین شپ کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل ہیں. علاوہ ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، کمانڈر 12 کور راحت نسیم احمد خان، آئی جی ایف سی (نارتھ) بلوچستان میجر جنرل عابد مظہر، آی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری، اور اعلیٰ سول و ملٹری آفیسران سمیت خواتین کی ایک بڑی تعداد موجود ہے. واضح رہے کہ ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے آخری مقابلے میں پاکستان کے مایہ ناز پروفیشنل باکسر محمد وسیم اپنے ورلڈ ٹائٹل بیلٹ کا دفاع کرنے کیوبا کے باکسر کو ناک آوٹ کر کے نیو ورلڈ چمپین بن گیا. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کی تاریخی جیت سے پاکستان اور بلوچستان دونوں کا سر فخر سے بلند ہوگیا. فرسٹ پاکستان انٹرنیشنل باکسنگ چمپین شپ کے حوالے سے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہمیں بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں انٹرنیشنل باکسرز کی میزبانی کرنے پر فخر ہے اور بلوچستان کے لوگ اپنی مہمان نوازی اور امن سے محبت کیلئے مشہور ہیں۔ یہ ہماری شاندار روایت ہے کہ ہم آنے والے تمام مہمانوں کے ساتھ دوست کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں. ہمیں یقین ہے کہ دوستی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور اب ہم زندگی بھر کے روابط قائم کرنے کے منتظر ہیں۔
Comments are closed.