ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد نے کہا ہے کہ بجلی بلوں کی وصولیاں کرنا آپریشنل افسران کی ذمہ داری ہے اور اس میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔
ملتان
ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد نے کہا ہے کہ بجلی بلوں کی وصولیاں کرنا آپریشنل افسران کی ذمہ داری ہے اور اس میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔ دو ماہ اور اس سے زائد عرصہ کے نادہندگان سے واجبات /بقایاجات وصول کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ رواں مالی سال 2022-23ء کے اختتام تک ریکوری کے 100فیصد اہداف حاصل نہ کرنے والے متعلقہ افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ڈپٹی کمرشل منیجر ملتان سرکل ارشاد حسین سیال،ایکسین ممتازآبادڈویژن ریحان علی چوہان اور کمرشل سپریٹنڈنٹ میپکو کینٹ ڈویژن شیخ داؤد سے ریکوری کی صورتحال پر گفتگو کی اور کہا کہ سرکاری اداروں /محکموں سے ماہانہ بجلی بلوں اور واجبات کی ریکوری کرنے کے لئے رابطہ کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فیلڈ افسران مہینہ کے شروع سے ہی فیلڈ میں ریکوری کے لئے ٹیمیں بھیجی جائیں تاکہ مقررہ وقت پر ریکوری اہداف کے حصول میں دشواری کا سامنا نہ کرناپڑے۔ ایس ڈی اوز اور ایکسین ریکوری سٹاف کو بیچ وائز فہرستیں فراہم کریں اور روزانہ کی بنیاد پر ریکوری مہم کی مانیٹرنگ کریں۔
Comments are closed.