ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں 41صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔45ہزار515 یونٹس بجلی چوری کرنے پر16 لاکھ21ہزار روپے جرمانہ عائد

 

ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں 41صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔45ہزار515 یونٹس بجلی چوری کرنے پر16 لاکھ21ہزار روپے جرمانہ عائد۔3بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق9جو ن2023 ء کو ملتان سرکل میں 4 بجلی چوروں کو101600روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان سرکل میں 6بجلی چوروں کو167632روپے جرمانہ عائد،وہاڑی سرکل میں 2صارفین کو 50000روپے جرمانہ عائد، بہاولپورسرکل میں ایک صارف کو 30000روپے جرمانہ عائد،ساہیوال سرکل میں 4صارفین کو 100970روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 9 صارفین کو 183000 روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ سرکل میں 9 صارفین کو764912روپے جرمانہ عائد،خانیوال سرکل میں 6بجلی چوروں کو223214روپے جرمانہ عائد کیاگیااور تین بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔

Daily Askar

Comments are closed.