ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجنل ٹریننگ سنٹر نے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈIIسے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈIکے عہدے پر ترقی کے ٹی 500 اورایس 100محکمانہ پروموشن ٹریننگ امتحان کے نتائج جاری کردئیے ہیں۔
ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجنل ٹریننگ سنٹر نے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈIIسے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈIکے عہدے پر ترقی کے ٹی 500 اورایس 100محکمانہ پروموشن ٹریننگ امتحان کے نتائج جاری کردئیے ہیں۔ پروموشن ٹریننگ امتحان میں شعبہ پلاننگ اینڈ انجینئرنگ میپکو کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ IIسہیل احمد صدیقی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ بہاولپور سرکل کے عبدالرشید نے دوسری اور بہاولنگر سرکل کے احتشام الحق نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ دیگر کامیاب ہونے والے لائن سپریٹنڈنٹس گریڈ۔IIخانیوال سرکل کے رئیس احمد، ملتان سرکل کے محمد اسلم شاکر،بہاولپور سرکل کے محمد ادریس، محمد اشرف، محمد ادریس، منظور حسین، محمد جاوید، محمد خالد، سید افغان عباس، مظفرگڑھ سرکل کے محمد طلحہ ناصر اور ساہیوال کے عبدالرؤف شامل ہیں۔
Comments are closed.