گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاونڈیشن کی گریجویشن تقریب 2023 میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت

پشاور

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاونڈیشن کی گریجویشن تقریب 2023 میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت

ائی ایم سائینز حیات آباد میں منعقدہ پروقار تقریب میں مشیر تعلیم رحمت سلام خٹک، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، منیجنگ ڈائریکٹر ایف ایس ای ایف ظریف المعانی، ڈائریکٹر آئی ایم سائینز عثمان غنی، سابق صوبائی وزیر امان اللہ حقانی کی شرکت

تقریب میں صوبہ کے تمام اضلاع سے ای ایس ای ایف اسکولوں کے بچے، اساتذہ، والدین بھی شریک تھے

تقریب میں گورنر نے صوبہ کے تمام اضلاع سے ای ایس ای ایف کے زیر اہتمام کمیونٹی اسکولز کے بچوں میں تعلیمی اسناد تقسیم کیں۔

عمدہ کارکردگی دکھانے والے بچوں،اسکولوں، اساتذہ میں سونئیر، شیلڈز و نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے

ای ایس ای ایف کے زیر اہتمام کمیونٹی اسکولز جہالت کے خاتمہ کیلئے حقیقی جدوجہد کر رہے ہیں، حاجی غلام علی

آنیوالے وقت میں تعلیم کے بغیر گزارا بالکل ممکن نہیں، حاجی غلام علی

بے آسرا، غریب و نادار بچوں کو تعلیم فراہم کرنیوالے اسکول و اساتذہ کا دنیا و آخرت میں بڑا مقام ہے، حاجی غلام علی

ای ایس ای ایف کے اساتذہ دور دراز علاقوں میں تعلیم سے محروم بچوں کو آگے لیکر آ رہے ہیں جو قابل ستائش ہے، حاجی غلام علی

غریب بچوں کو آگے بڑھنے کے مواقع و سہولیات کی فراہمی کے بغیر معاشرے میں انصاف قائم نہیں ہو سکتا، حاجی غلام علی

صوبائی حکومت، چیف سیکرٹری سے اپیل کرتا ہوں کہ ای ایس ای ایف اسکولوں کیلئے صوبائی بجٹ میں قابل قدر فنڈز مختص کئے جائیں، حاجی غلام علی

Daily Askar

Comments are closed.