گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی باچا خان میڈیکل کالج مردان کے دوسرے کانووکیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت

پشاور

*گورنر دورہ مردان*

*گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی باچا خان میڈیکل کالج مردان کے دوسرے کانووکیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت*

گورنر نے میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنیوالے 170 طلباء وطالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں، 25 طلباء وطالبات کو گولڈ میڈلز پہنائے

گورنر کی تعلیمی کامیابی حاصل کرنیوالے طلباء وطالبات، والدین، فیکلٹی اراکین کو مبارکباد

عملی زندگی میں اب آپ طلباء وطالبات نے بھاری ذمہداری اٹھانی ہے، حاجی غلام علی

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی ماحول، نصاب میں تبدیلیاں آتی رہی ہیں، حاجی غلام علی

آج صوبہ کی بچیاں تعلیمی اداروں میں تعداد و کامیابی کے حساب سے سب سے آگے ہیں،حاجی غلام علی

میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنیوالے طلباء وطالبات اپنے پیشہ سے مخلص رہیں، حاجی غلام علی

تعلیم کو ضائع نہیں کرنا، عملی زندگی میں ضرور آگے بڑھنا ہے، حاجی غلام علی

باچا خان کے نام سے منسوب ادارے سے تعلیم حاصل کرنا قابل فخر ہے، حاجی غلام علی

باچا خان کے عدم تشدد، شائستگی کے فلسفے کو آگے لیکر اس کالج کیلئے فخر کا باعث بننا ہے، حاجی غلام علی

مریضوں کے علاج معالجہ کے ساتھ ہسپتالوں کی بہتری کیلئے عملی کردار ادا کرنا ہے، حاجی غلام علی

دوسروں کے درد کو جب تک اپنا درد نہیں سمجھیں گے کامیاب نہیں ہو سکیں گے، حاجی غلام علی

اپنے علم، دکھی انسانیت کا درد اور خدمت کے جذبہ رکھنا کامیابی کی علامت ہے، حاجی غلام علی

عزت و احترام اور شائستگی کو اپنے زندگیوں، رویوں میں یقینی بنانا ہے، حاجی غلام علی

غریب عوام کے علاج معالجہ کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں اس سے آپکو دنیا و آخرت میں کامیابی ملے گی، حاجی غلام علی

Daily Askar

Comments are closed.