گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نےکہا ہے کہ گوادر اپنے جغرافیائی محل وقوع کے اعتبار سے ہمیشہ عالمی معاشی قوتوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے
*گورنر بلوچستان / گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی بریفنگ*
گوادر 10 جون: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نےکہا ہے کہ گوادر اپنے جغرافیائی محل وقوع کے اعتبار سے ہمیشہ عالمی معاشی قوتوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے. انہوں نے کہا کہ گہرے پانی میں انٹرنیشنل بندرگاہ کی تعمیر کے بعد گوادر کی اہمیت اور بڑھ گٸی ہے جو کہ پورے خطے میں شیپنگ کا مختصر تریں روٹ ہے. یہ بات انہوں نے ادارہ ترقیات گوادر میں ایک بریفیگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی. گورنر بلوچستان عبدالولی خان کاکڑ نے تعمیر وترقی کے مجوزہ منصوبے اور جی ڈی اے کی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ زیر تعمیر تمام چھوٹے اور بڑے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ مقامی لوگ بھی ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں. گوادر کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات بالخصوص صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے. ڈائریکٹر جنرل جی ڈے اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے گورنر بلوچستان کو بریفیگ دیتے ہوئے کہا کہ گوادر میں قدرتی و انسانی وسائل کی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کی جامع منصوبہ بندی کی گئی اور اس مقصد کے حصول کیلئے ماسٹر پلان کو مرتب کر کے اس پر عملدرآمد کرنے کیلئے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اپنے ابتدائی دنوں میں گوادر کے انفراسٹرکچر کی تعمیر و ترقی پر زور دیا ہے. بریفیگ میں بتایا گیا کہ گوادر ماسٹر پلان کے ابتدائی مرحلے میں بنیادی ضروریات زندگی اور عوامی نوعیت کے بڑے بڑے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں.
Comments are closed.