گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کوسٹل بیلٹ کے تاجروں اور صنعتکاروں کو تمام ضروری سہولیات اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنا توجہ طلب ہے

 

*گورنر بلوچستان/گوادر چیمبر آف کامرس ملاقات*

گوادر 10 جون: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کوسٹل بیلٹ کے تاجروں اور صنعتکاروں کو تمام ضروری سہولیات اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنا توجہ طلب ہے. ہم بہت جلد گوادر چیمبر آف کامرس کے مسائل کے پائیدار حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں گے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے گوادر میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی عمل اور گوادر کی مقامی آبادی کے دیرینہ مسائل کا پائیدار حل اور انھیں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر عملدرآمد لائقِ تحسین عمل ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز گوادر چیمبر آف کامرس کے صدر شمس الحق کلمتی کی قیادت میں صنعت و تجارت سے وابستہ افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ یہ ہم سب کی خوش قسمتی ہے کہ گوادر خطے کا ایک جدید انٹرنیشنل شہر بنے جا رہا ہے اور گوادر ہی کا اہم تجارتی مرکز بنے سے ملک اور صوبے کے معاشی نظام کو استحکام ملے گا. انہوں نے کہا کہ گوادر کے ساحل پر پہلا حق گوادر کے مکینوں کا ہے لہٰذا ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچایا جانا اشد ضروری ہے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ گوادر میں بین الاقوامی اور مقامی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری سے بڑے پیمانے پر یہاں کے انفراسٹرکچر کی تعمیر و ترقی میں مدد ملے گی. گوادر چیمبر آف کامرس کے ممبرز نے گورنر بلوچستان کو اپنی درپیش مشکلات اور روزگار کے نئے مواقعوں کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر گورنر بلوچستان نے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی.

Daily Askar

Comments are closed.