وزیر اطلاعات, ٹرانسپورٹ و مس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت آرکائیوز کامپلیکس کراچی میں الیکٹرک بسز کی خریداری کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ سلیم راجپوت، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو، چائنیز کمپنی کے نمائندے چارلس کاؤ، اسد مظفر اور دیگر نے شرکت کی۔

کراچی
10 جون 2023

اجلاس میں چائنیز کمپنی جیانگسو الفا بس کو، کے نمائندے چارلس کاؤ نے الیکٹرک بسز کے حوالے سے بریفنگ دی۔
وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے الیکٹرک بسز اور چارجرز کی فراہمی اور خصوصیات کے حوالے سے معلومات لی ۔
اجلاس میں بات کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ چائنیز کمپنی اگر سندھ میں پلانٹ لگانا چاہتی ہے کہ سندھ حکومت ہر قسم کی مدد فراہم کرے گی، پلانٹ کا قیام خوش آئند ہوگا, حکومت سندھ کمپنی سے الیکٹرک بسز بھی خرید کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ سرمایہ کاروں کی ہر قسم کی مدد کرے گی اور ان کو مختلف معاملات میں سبسڈی بھی فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسز کی خریداری کے حوالے سے روزانہ کے بنیاد پر کام کیا جائے تاکہ عوام جلد اس سہولت سے مستفید ہوسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت صوبے بھر میں الیکٹرک بسز اور الیکٹرک ٹیکسیز کی سروس شروع کرنا چاہتی ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.