ایم کیو ایم پاکستان نصیرآباد ڈویژن کے سینئر رہنما حاجی علی شیر جمالی نے اپنے بیان میں کہا کہ محکمہ ایریگیشن اور ان کے من پسند ٹھیکیداروں کی جانب قبولہ ریگولیٹر کے تعمیراتی کام میں ناقص مٹیریل کے استعمال خلاف آواز اٹھانے اور بھرپور احتجاج کے بعد محکمہ ایریگیشن اے سی ایریگیشن ایکسئن کھیرتھر کینال نے اپنے نااہلی کو چھپانے کیلئے قبولہ ریگولیٹر کے کام کو ادھورا چھوڑ کر پانی چھوڑ دیا ہے

گنداخہ (نورحسن جمالی) ایم کیو ایم پاکستان نصیرآباد ڈویژن کے سینئر رہنما حاجی علی شیر جمالی نے اپنے بیان میں کہا کہ محکمہ ایریگیشن اور ان کے من پسند ٹھیکیداروں کی جانب قبولہ ریگولیٹر کے تعمیراتی کام میں ناقص مٹیریل کے استعمال خلاف آواز اٹھانے اور بھرپور احتجاج کے بعد محکمہ ایریگیشن اے سی ایریگیشن ایکسئن کھیرتھر کینال نے اپنے نااہلی کو چھپانے کیلئے قبولہ ریگولیٹر کے کام کو ادھورا چھوڑ کر پانی چھوڑ دیا ہے جس کے باعث کروڑوں روپے کے پروجیکٹ کو ناکارہ بنایا گیا ہے ذرائع کے مطابق ٹھیکیدار نے اس وقت تک خزانہ سے آٹھ کروڑ روپے وصول کرلئے ہیں مگر کام مکمل نہیں ہوا ہے انہوں نے کہا مزید کہا کہ محکمہ ایریگیشن کے بالا افسران نے اس ناقص کام کا فوری طور پر نوٹس نہیں لیا ہم قرآن کے ساتھ بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کریں گے اور بلوچستان ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے انہوں نے نورپور سسٹم سے منسلک زمینداروں سے اپیل کیا ہے وہ اس غلط کام خلاف بھرپور آواز بلند کریں اور پانی کی حصول کیلئے ملکر جدوجہد کریں

Daily Askar

Comments are closed.