گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان اجمل گوندل سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
کراچی 10 جون۔ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان اجمل گوندل سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ سرکاری فنڈز کے شفاف استعمال ،اس ضمن میں آڈیٹر جنرل کے ادارے کے کردار پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ کامران خان ٹیسوری نے کہاکہ سرکاری فنڈز عوام کی امانت ہیں۔ گورنر سندھ نے کہاکہ ان کے شفاف استعمال سے عوام کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جاسکتی ہے،انہوں نے کہاکہ آڈیٹر جنرل کے ادارے پر اس ضمن میں اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے ،ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص بجٹ کے موثر استعمال کو یقینی بنانے میں بھی آڈیٹر جنرل کا نمایاں کردار ہے ۔ اداروں کی جانب سے کی گئی بے قاعدگیوں کی آڈٹ میں نشاندھی کرتے ہیں، آڈیٹر جنرل اجمل گوندل نے کہاکہ اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی جاتی ہے۔
Comments are closed.