لورالائی صوبائی وزیر صنعت وتجارت وچیئرمین بلوچستان اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا ہے کہ وہ لورالائی کے عوام میں کوئی تفریق نہیں کرتے عوام سے الیکشن میں کئے گئے تمام انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں
لورالائی 10جون:لورالائی صوبائی وزیر صنعت وتجارت وچیئرمین بلوچستان اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا ہے کہ وہ لورالائی کے عوام میں کوئی تفریق نہیں کرتے عوام سے الیکشن میں کئے گئے تمام انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صحت تعلیم,زراعت اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ان خیلات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لورالائی پریس کلب کے صدر خان محمد خانو سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر لورالائی پریس کلب کے جنرل سیکرٹری محمد نعیم ناصر، سینئر صحافی میاں محمد طاہر بشیر آرائیں اور محکمہ انفارمیشن کے محمود بلوچ بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا کہ وہ الیکشن میں کیے گئے اپنے وعدے کے مطابق لورالائی کے تقریباً2000کے قریب سرکاری اداروں میں تعیناتی کے آڈرز تقسیم کر چکے ہیں اور اس میں حلقے کی تمام اقوام کے بے روزگار نوجوان شامل ہیں جس میں غریب اور مزدور پیشہ افراد ہیں ان کی کوشش ہے کہ تمام بے روزگار نوجوانوں کے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کریں تاکہ ہمارے ٰنوجوان بر سر روزگار ہو کر علاقے کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا انشاء اللہ بجٹ 2023-2024ایک بہترین اور متوزن بجٹ ہوگا اور بلوچستان کی خوشحالی اور عوامی ترقی کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی اور اس کی اتحادی پارٹیوں کا تاریخی بجٹ ہوگا انہوں نے کہا کہ بجٹ اور حکومتی کارکردگی پر منفی پروپیگینڈہ کرنے والوں کی سیاست ناکام ہوگئی ہے اور آنے والے دور میں یہ اپنے اپ سیاسی موت مارے جاہیں گے کیونکہ یہ سب عوام کے مسترد کیے گئے لوگ ہیں اور ان کا اپنا کوئی ایجنڈ ا ہے نہ کوئی پروگرام۔انہوں نے کہا کہ عوام کے اجتماعی نوعیت کے مسائل کو حل کرنے پر میگا پروجیکٹس پر کروڑوں روپے کی لاگت سے کام ہو رہا ہے جس سے ترقی کا ایک نیا سفر شروع ہو گا۔ صوبائی وزیر صعنت و حرفت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنی مخلصانہ کوششوں میں دن رات ایک کیے ہوئے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی غریب عوام کے مفت علاج کیلئے صحت کارڈ کی فراہمی اور ساتھ ہی ساتھ صحت کے شعبہ کی مکمل بحالی، تعلیمی نظام کی بہتری، یونیورسٹیوں وکالجز کا قیام،اسکولوں کی اپ گریڈیشن، نواجونوں کی صتحمند نہ سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کیلئے تمام ڈویژنل ہیڈکواٹرز میں جدید سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر، لائیوسٹاک و زراعت کی ترقی کے لئے اقدامات جبکہ صوبے بھے میں پانی کی کمی پر قابو پانے کیلئے نئے چھوٹے و بڑے ڈیمز کی تعمیرات،لورالائی ڈویژن کی منظوری بلوچستان بھر کی واٹر سپلائی سکیمات کی سولرائزیشن، مواصلاتی نظام کی بہتری صوبے بھر میں میں نئی شاہراہوں کی تعمیر، صنعتوں کی ترقی اور قیام کیلئے نئے صنعتی زونز کی تعمیر، ساحل اور وسائل کی ترقی و تحفظ،میرٹ پر روزگار کی فراہمی جیسے اقدامات پارٹی منشور کا حصہ ہے جس پر عملی اقدامات صوبے بھے دیکھے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بھی حلقہ انتخاب کی پسماندگی کو ختم کرنے کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر علاقے میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی عمل جاری رکھا جائے گا۔ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ٹیم میں شامل وزراء،مشران،پارلیمانی سیکرٹریز ضلعی انتظامیہ کے آفسیران صوبے کے عوام کے ساتھ مخلص ہے اور وہ پوری دیاتنداری اور محنت سے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو بلاامتیاز تمام صوبے میں عوامی ضروریات اور خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر و ترقی کا عمل جاری رکھے ہوئے اور اس تما م کی نگرانی وہ خود کرتے ہیں جو کہ ان کا صوبے کے عوام کے ساتھ محبت اور مخلص ہونے کا ثبوت ہے،انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام کو جواب دہ ہیں ہر فورم پر ان کی مفادات کا جنگ لڑیں گے انہوں نے کہاکہ عوام کی مشاورت سے میختر سے لیکر سرغنڈ تک اور لورالائی شہر کے غیر ترقیاتی علاقوں کو ترقی میں شامل کر دیا گیا ہے اور ترقیاتی منصوبے عوامی امنگوں کے مطابق شروع کئے گئے ہیں تاکہ علاقے کے پسماندگی کا جلد از جلد خاتمہ ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ آئے روز برائے نام سیاسی یتیم اور غریب عوام دشمن پارٹیاں احتجا ج یاروڈ کوبلاجوازبند کرکے سیاسی دوکاندار ی چمکانے کیلئے کوشش کر رہی ہیں حلا نکہ عوام نے ان کو مستردکر دیا ہے عوام ان سیاسی یتیموں سے پوچھے کہ پچھلے حکومت میں کیوں سیاسی احتجاج نہیں ہوتے تھے اس وقت تو آپ بہتی گنگامیں نہا رہے تھے۔ صوبائی وزیر نے لورالائی کے عوام اوراپنے کارکنوں کو بھی ہدایت کی مخالفین کے منفی سرگرمیوں سے دور رہے مخالفین جوکہ غیر سیاسی ہیں اور عوامی مسائل کو حل کرنا نہیں چاہتے ہر روز روڈوں کا بند کرنا جلسے جلوس کرنا عوام کو مزید تکلیف دینا انکا سیاسی وتیرہ رہا ہے صوبائی وزیر صنعت وتجارت وچیئرمین بلوچستان اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہے عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے ہم نے ماضی میں بھی علاقے کی تعمیر و ترقی علاقے کی خوشحالی عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کی ہے جس کی بدولت مسائل کے حل کیلئے ہمیں دوبارہ منتخب کر کے بھیجا تاکہ ہم ان کے مسائل حل کر سکیں۔ صوبائی وزیر صنعت وتجارت وچیئرمین بلوچستان اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بہت جلد لورالائی شہر ترقی کی راہ میں گامزن ہوگا انہوں نے کہا ہم تمام مسائل کوحل کرنے مصروف ہیں اورعوامی مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات اور کوششیں کریں گے۔
Comments are closed.