گورنر بلوچستان عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ گوادر اپنی قدرتی جغرافیائی وجود کے باعث ہمیشہ عالمی معشیتوں کے توجہ کا مرکز رہا ہے گہرے پانی میں بندرگاہ کی تعمیر کے بعد گوادر کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے

گوادر10,جون:گورنر بلوچستان عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ گوادر اپنی قدرتی جغرافیائی وجود کے باعث ہمیشہ عالمی معشیتوں کے توجہ کا مرکز رہا ہے گہرے پانی میں بندرگاہ کی تعمیر کے بعد گوادر کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے جو کہ خطہ میں شپنگ کا مختصر تریں روٹ ہے ان خیالات کا اظہار انھوں ادارہ ترقیات گوادر میں ایک بریفیگ میں شرکت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ھے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ کو بریفیگ دیتے ہوئے کہا کہ گوادر میں قدرتی و انسانی وسائل کی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کی جامع منصوبہ بندی کی گئی اور اس مقصد کیلئے ماسٹر پلان کو مرتب کرکے اس پر عملدرآمد کرنے کیلئے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی گوادر نے اپنی ابتدائی دنوں میں گوادر کی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی پر زور دیا ھے بریفیگ میں بتایا گیا کہ گوادر ماسٹر پلان کے ابتدائی مرحلے میں بنیادی ضروریات زندگی اور عوامی نوعیت کے بڑے بڑے منصوبے مکمل کئے گئے جس میں 22 مختلف کشادہ و وسیع و عریض شاہراہیں، جی ڈی اے پبلک ہائر سیکنڈری اسکول، ستر بیڈ پر مشتمل جی ڈے اے ہسپتال، ماہی گیروں کیلئے دوجیٹیز سربندر پشکان، اسپورٹس کمپلیکس، پارکس، اور گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نمایاں ہیں جی ڈی اے کے قیام کا بنیادی مقصد گوادر شہر کو انکی قدرتی محل وقوع کے بدولت اور عالمی اہمیت کے پیشِ نظر تعمیر و ترقی کے عمل سے گزارنا ہے۔ تاکہ اس شہر کا معاشی و اقتصادی اور سیاحتی طور پر ایک انٹرنیشنل ڈسٹینیشن کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔اس مقصد کیلئے ماسٹر پلان پر نظر ثانی کرکے چین کی مدد سے کچھ نئے اضافے کے ساتھ دوبارہ سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹرپلان ڈیزائن کیا گیا اور یوں یہ شہر پاک چائنہ اقتصادی راہدری کیلئے پین پوائنٹ یعنی سی پیک کا مرکز بن گیا۔ ماسٹر پلان اور سی پیک کے تحت گوادر میں نئے اقتصادی اور سماجی منصوبے شروع کیے گئے۔ جس میں ماہیگیروں کیلئے دو گودی یعنی بریک واٹر، پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال، گوادر نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ، پاک چائنہ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ، پاک چائنہ اسکول، ایسٹ بے ایکسپریس وے، گوادر یونیورسٹی، فری زون، اور چائنہ بزنس سینٹر نمایاں ہیں جبکہ ادارہ ترقیات گوادر اس وقت اولڈ ٹاؤن بحالی پروجیکٹ، میرین ڈرائیو، روڑ نیٹ ورک، قدیم ثقافتی مقامات کی تعمیر و تحفظ، سیوریج و ڈرین لائن کی بحالی, کھیل کے میدانوں سمیت دیگر کئی عوامی نوعیت کے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ ادارہ ترقیات گوادر مستقبل میں سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹرپلان کے پچیس سو ایکڑ پر مشتمل سنٹرل بزنس سنٹر، سیر و سیاحت کی ترقی کے منصوبے پر بھی کام کریگی بریفیگ میں کہا گیا ہے کہ صحت، پانی، بجلی، تعلیم،سیاحت اور کھیل کے منصوبوں پرکام بھی کام جاری ہے گورنر بلوچستان عبدالولی خان کاکڑ نے تعمیر وترقی کے مجوزہ پلان اور جی ڈی اے کی کردار کو سراہا۔

Daily Askar

Comments are closed.