وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے ذمہ بلوچستان کے واجبات کی فوری ادائیگی اور بلوچستان کے وفاق سے متعلق دیگر دیرینہ مسائل کے حل کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

کوئٹہ 10جون: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے ذمہ بلوچستان کے واجبات کی فوری ادائیگی اور بلوچستان کے وفاق سے متعلق دیگر دیرینہ مسائل کے حل کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم نے خوش نیتی اور سنجیدگی کے ساتھ بلوچستان کے مسائل پر جس طرح سے توجہ مرکوز کی ہے وہ نہایت خوش آئند امر ہے اور بلوچستان کی ترقی کا روڈ میپ ثابت ہوگا وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اسلام آباد جاکر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرنا چاہ رہے تھے لیکن ناسازی طبیعت کے باعث وہ فوری طور پر اسلام آباد نہیں جاسکتے تاہم جلد وہ وزیراعظم سے ملاقات کرکے ان کا شکریہ ادا کریں گے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم کے بلوچستان سے متعلق فیصلے اور اعلانات ان کے اسٹیٹ مین شپ اور ایک دوراندیش رہنما ہونے کی مثال ہے وزیراعظم جس طرح سے پاکستان کو درپیش معاشی مسائل کے حل کی کوششیں کررہے ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی وزیراعلیٰ نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کا کریڈٹ سابق صدر آصف علی زرداری کو جاتا ہے جنہوں نے صوبوں کے اختیارات اور وسائل پر ان کا حق منوایا تاہم بدقسمتی سے اٹھارویں ترمیم پر اس کی رو ح کے مطابق عملدرآمد نہ ہونے سے ابھی بھی صوبوں کو مسائل درپیش ہیں جن کے حل کیلئے مزید ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کے حوالے سے وفاقی سطح پر اجلاس نشستاً، گفتاً، برخاستاً سے زیادہ کچھ نہیں ہوتے تھے تاہم ہمیں یقین ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی بلوچستان کے تمام حل طلب مسائل کیلئے سنجیدہ اور قابل عمل سفارشات تیار کرے گی جن پر عملدرآمد کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔

Daily Askar

Comments are closed.