ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر زیارت عبداللہ بن عارف کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوااجلاس میں انجمن تاجران نے شرکت کی۔اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا
زیارت 10جون:ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر زیارت عبداللہ بن عارف کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوااجلاس میں انجمن تاجران نے شرکت کی۔اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اسٹاک کا جائزہ لیا گیا،اشیاء کی قیمتیں فکس کی گئی،اسسٹنٹ کمشنر زیارت عبداللہ بن عارف نے انجمن تاجران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے خصوصی تعاون کریں اور سرکاری ریٹ پر عوام کو چیزیں فروخت کریں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی عوام کو بھر پور ریلیف دی جائے انہوں نے کہا کہ تمام دکاندار اپنی دکانوں پر سرکاری نرخنامہ آویزاں کریں صفائی کا خیال رکھا جائے کچرہ دکانوں کے سامنے نہ پھینکے۔اجلاس میں یوٹیلیٹی سٹور کے بارے میں بھی معلومات کی گئی اور مختلف آئٹمز چیک کی گئی۔
Comments are closed.