وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ پولیس کی جانب سے سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر اطمینان و خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے وزیراعلیٰ نے گذشتہ دو دنوں کے دوران کوئٹہ اور گردونواح میں چوری شدہ اسلحہ کی برآمدگی اور منشیات تیار کرنے کی فیکٹری کو تلف کرنے اور ان میں ملوث عناصر کی گرفتاری پر ڈی آئی جی کوئٹہ کیپٹن (ر) غلام اظفر مہیسر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد

کوئٹہ 10جون: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ پولیس کی جانب سے سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر اطمینان و خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے وزیراعلیٰ نے گذشتہ دو دنوں کے دوران کوئٹہ اور گردونواح میں چوری شدہ اسلحہ کی برآمدگی اور منشیات تیار کرنے کی فیکٹری کو تلف کرنے اور ان میں ملوث عناصر کی گرفتاری پر ڈی آئی جی کوئٹہ کیپٹن (ر) غلام اظفر مہیسر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کوئٹہ پولیس اپنی اس کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور شہر میں دیرپا امن کے قیام کو یقینی بنائے گی حکومت کی مکمل سرپرستی اور تعاون پولیس کو حاصل رہے گا۔

Daily Askar

Comments are closed.