وزیراعلیٰ بلوچستان و چئیرمین کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں کیو ڈی اے کے جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں اور دیگر متعلقہ امور سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے
کوئٹہ۔ 10 جون۔وزیراعلیٰ بلوچستان و چئیرمین کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں کیو ڈی اے کے جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں اور دیگر متعلقہ امور سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے وزیر اعلیٰ نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں پارلیمانی سیکٹری کیو ڈی اے شاہینہ کاکڑ، اراکین صوبائی اسمبلی قادر نائل، اختر حسین لانگو، احمد نواز بلوچ، سیکریٹری یو پی این ڈی منظور زہری، ڈائریکٹر جنرل کیو ڈی اے مزمل حسین ہالیپوتو، ایڈمنسٹریٹر کیو ایم سی عبدالجبار بلوچ اور اسٹیشن کمانڈر کوئٹہ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کو ڈی جی کیو ڈی اے نے ایجنڈا پوائنٹس پر بریفنگ دی اجلاس میں تختانی ہاؤسنگ سکیم میں اسکول کے قیام کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر سرکی کلاں میں اسکول کے تعمیراتی منصوبے کے لیے اراضی دستیاب ہوئی تو مذکورہ اسکول کیمنصوبے کی تعمیر تختانی ہاؤسنگ اسکیم کی بجائے سر کی کلاں میں کی جائے گی اجلاس میں تختانی ہاؤسنگ سکیم میں پارک کے قیام کے منصوبے کی منظوری بھی دے دی گئی اجلاس میں کیو ڈی اے کے 18 ہنگامی بنیادوں پر تعینات ہونے والے ملازمین کی مستقلی کا معاملہ دوبارہ بورڈ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں کوئٹہ میں جوائنٹ وینچر کے تحت فارمز ویلی کے منصوبے اور جوائنٹ وینچر کے تحت ہنہ بائی پاس کوئٹہ پر آرچرڈ سکیم کے منصوبے کو متعلقہ دستاویزات کی تصدیق سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلے کے تحت کیو ڈی اے کی اراضی پر قائم نجی اسکول کے لیے تشکیل دی جانے والی رینٹ اسسمنٹ کمیٹی کی سفارشات کے تحت کیو ڈی اے کی اراضی پر قائم نجی سکول کے رینٹ میں اضافہ سے متعلق فیصلہ کیا گیا کہ نجی سکول کی انتظامیہ کو باصلاحیت غریب بچوں کے داخلوں کے لئے نشستیں مختص کرنے کا پابند کیا جا? گا تاکہ وہ بچے بھی معیاری تعلٰیم حاصل کرسکیں جنکے والدین فیسوں کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے اجلاس میں گرلز ڈگری کالج سیٹلائٹ ٹاؤن کے پلے گراونڈ کی اراضی کی لیزنگ کی منظوری بھی دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ اراضی پر کسی قسم کی تعمیرات نہیں کی جائیں گی اور اسے خالصتاً پلے گراونڈ کے مقصد کے لیے ہی استعمال کیا جائے گا اجلاس میں کیو ڈی اے انکلیو میں پلاٹوں کی خرید و فروخت سے متعلق شرائط کی مجوزہ پالیسی کی بھی منظوری دی گئی اجلاس میں آئرن اور ٹمبر ڈپو مارکیٹ کے نظرثانی شدہ نقشہ کی بھی منظوری دی گئی اس کا مقصد شہر سے تجاوزات کا خاتمہ ہے اجلاس میں شالکوٹ پولیس سٹیشن کی منتقلی اور نئی عمارت کے لئے فنڈز کی فراہمی سمیت دیگر متعلقہ امور کا بھی جائزہ لیا گیا اجلاس میں وزیراعلء کی ہدایت کے مطابق سریاب اور کچلاک تحصیلوں کو کیو ڈی اے کے دائرہ کار میں لاکر شہری سہولیات کی فراہمی سے متعلق پیش رفت کاجائزہ بھی لیا گیا وزیراعلء نے ہدایت کی کہ نئی آسامیوں کی تخلیق کی تجویز کو موخر کرتے ہو? کیو ڈی اے کے دستیاب وسائل اور افرادی قوت کے زریعہ ہی سریاب اور کچلاک میں سہولتیں فراہم کی جائیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی استعداد کار میں اضافے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ہم نے اس اتھارٹی کو ایک ایسا ادارہ بنانا ہے جو خود انحصار ہو کر عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کا باعث بنے۔
Comments are closed.