فوڈ اتھارٹی کا بکا خیل بنوں اور نوشہرہ میں کاروائیاں، مس لیبل روح افزاء اور جعلی مشروبات ، سو کلو سے زائد چائنا سالٹ غیر معیاری چورن برآمد کرکے تلف، بھاری جرمانےبھی عائد

فوڈ اتھارٹی کا بکا خیل بنوں اور نوشہرہ میں کاروائیاں، مس لیبل روح افزاء اور جعلی مشروبات ، سو کلو سے زائد چائنا سالٹ غیر معیاری چورن برآمد کرکے تلف، بھاری جرمانےبھی عائد

خیبر پختون خواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی انسپکشن ٹیموں کا صوبے بھر میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے فوڈ سیفٹی افسران پر مبنی انسپکشن ٹیموں نے گزشتہ روز بکا خیل بنوں اور ضلع نوشہرہ میں کاروائیاں کی اس سلسلے میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے ترجمان نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بکاخیل میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے کروائی کی اور تقریباً پچاس لیٹرز سے زائد مس لیبل روح افزاء اور جعلی مشروبات برآمد کرکے تلف کی
اسی طرح ایک جنرل سٹور سے ایکسپائریڈ مصالحہ بھی برآمد کر کے تلف کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ دوکانداروں کو امپرومنٹ اور لائسنس نوٹسز بھی جاری کیے گئے
تفصیلات کیمطابق دوسری جانب نوشہرہ کی ٹیم نے کاروائی کے دوران سو کلو گرام سے زائد مضر صحت اور پابندی شدہ چائنہ سالٹ قبضے میں لے لیا ، جبکہ ایک سو گیارہ لیٹر سے زائد مضر صحت مشروبات کو وہیں تلف کر دیا گیا ۔ مختلف شاپس سے مضر صحت چپس اور چورن برآمد ہونے پر بھاری جرمانے کے ساتھ وارننگ بھی جاری کی گئی ۔ ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ٹیمز کو جعلی اور مضر صحت خوراک بنانے ،ترسیل کرنے اور بیچنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے

Daily Askar

Comments are closed.