ڈپٹی کمشنر کچھی محمد حسین نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قومی شاہراہ پر سکیورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے مچھ کے مختلف علاقوں میں گشت میں بھی اضافہ کرنے کی اشد ضرورت ہے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی میں غیر معمولی انتظامات کرنا ناگزیر بن چکا ہے تمام اہلکاران اپنے فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دیں

 

نصیرآبادڈویژن
ڈپٹی کمشنر کچھی محمد حسین نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قومی شاہراہ پر سکیورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے مچھ کے مختلف علاقوں میں گشت میں بھی اضافہ کرنے کی اشد ضرورت ہے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی میں غیر معمولی انتظامات کرنا ناگزیر بن چکا ہے تمام اہلکاران اپنے فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مچھ لیویز تھانے کے اچانک دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیادورے کے دوران لیویز تھانہ میں موجود سہولیات اور لیویز فورس کی کارکردگی اور مسائل کا جائزہ لیا ایس ایچ او لیویز تھانہ غلام ربانی نے انہیں علاقے میں امن و امان اور دیگر انتظامی صورتحال پر بریفننگ دی ڈپٹی کمشنر کچھی محمد حسین نے کہا کہ ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکاروں کے درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ امن و امان کی بحالی کے لیے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ہم پر عوام کے مال و جان کےلئے جو زمہ داریاں عائد کی گئی ہیں ان کی انجام دہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے مچھ پل کی خستہ حالی کا جائزہ بھی لیا اور مون سون بارشوں سے قبل پل کی تعمیر و مرمت کے لیے حکام بالا سے فوری رابطے اور خط و کتابت کی یقین دیہانی کرائی اس موقع پر مچھ کے دیگر آفسیران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Daily Askar

Comments are closed.